امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
👁️ 142 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
واشنگٹن ڈی سی (تیرر مانیٹر) امریکہ اور ایران کے درمیان ایک بار پھر بڑھتی کشیدگی کے دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ “تشدد کا مقابلہ تشدد سے کیا جائے گا۔”
امریکی نائب صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی جانب سے ایران پر کیے گئے فضائی حملوں کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے جنگ بندی معاہدے کا احترام کیا، لیکن اگر ایران کو مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر کوئی اعتراض ہے تو وہ سفارتی ذرائع سے بات کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا، “ایران نے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے تو ہم نے اس کا احترام کیا۔ اگر انہیں ایم او یو سے متعلق کوئی اختلاف ہے تو وہ ہمیں بتا سکتے ہیں، لیکن تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا۔”
جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کرتے رہے ہیں۔ اپریل میں اسلام آباد اور حالیہ دنوں سوئٹزرلینڈ میں بھی پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی فوج نے ایران میں متعدد اہداف پر فضائی حملے کیے ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8959 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3175 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C