امریکہ کا ایران کے خلاف بڑے حملے، ہزاروں اہداف نشانہ بنائے گئے، وزیرِ دفاع
👁️ 231 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کے خلاف بڑے حملے، ہزاروں اہداف نشانہ بنائے گئے، وزیرِ دفاع
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے اہداف واضح ہیں اور ان میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
جمعرات کو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایران میں ہزاروں اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ جمعرات کو بھی بڑا سٹرائیک پیکج متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے میزائل لانچرز، دفاعی صنعت اور بحریہ کو نشانہ بنانا امریکی اہداف میں شامل ہے، ساتھ ہی یہ یقینی بنانا بھی مقصد ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔
وزیرِ دفاع کے مطابق ایران نے سرنگوں، راکٹوں، میزائلوں اور ڈرونز پر سرمایہ کاری کی، تاہم امریکہ انہیں مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صلاحیتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ایران کی دفاعی پوزیشن کمزور ہوئی ہے اور اس کا فضائی دفاعی نظام شدید متاثر ہوا ہے۔
پیٹ ہیگستھ کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائل اور امریکی افواج کے خلاف ڈرون حملوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نے ایرانی بحریہ کے متعدد بحری جہازوں کو نقصان پہنچایا یا غرق کیا ہے۔
ادھر جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین کے مطابق امریکہ ایران کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں ڈرونز کو ناکارہ بنانے کے لیے کارروائیاں کر رہا ہے، جبکہ اپاچی ہیلی کاپٹر بھی ان حملوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 287 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4827 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C