امریکہ کا کوئی بھی حملہ علاقائی جنگ کو جنم دے گا، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای
👁️ 269 بار دیکھا گیا
امریکہ کا کوئی بھی حملہ علاقائی جنگ کو جنم دے گا، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای
تہران (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسیاں) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اتوار کو خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کوئی بھی حملہ مشرقِ وسطیٰ میں ’’علاقائی جنگ‘‘ کو جنم دے گا۔
86 سالہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے یہ بیانات اب تک کے سب سے براہِ راست انتباہ قرار دیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بحیرۂ عرب میں طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن اور دیگر امریکی جنگی جہاز تعینات کر چکے ہیں۔
تاحال یہ واضح نہیں کہ صدر ٹرمپ ایران کے خلاف طاقت کا استعمال کریں گے یا نہیں۔ وہ اس سے قبل متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ ایران مذاکرات کا خواہاں ہے۔
ایرانی سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا،“ امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر انہوں نے جنگ شروع کی تو اس بار یہ علاقائی جنگ ہو گی۔”
بیان میں مزید کہا گیا،“ ہم حملہ آور نہیں ہیں اور نہ ہی کسی ملک پر حملہ کرنے کے خواہشمند ہیں، لیکن ایرانی قوم، جو بھی اس پر حملہ کرے گا یا اسے ہراساں کرے گا، اسے سخت جواب دے گی۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5105 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C