امریکہ کی اسرائیل کیلئے 7.4 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی منظوری
👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکہ کی اسرائیل کیلئے 7.4 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی منظوری
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ اے ایف پی) امریکہ نے اسرائیل کو سات اعشاریہ چار ارب ڈالر سے زائد مالیت کے میزائلوں، بموں اور دیگر ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کے مطابق محکمۂ خارجہ نے اسرائیل کو 6.75 ارب ڈالر مالیت کے بموں، گائیڈینس کٹس اور فیوزز جب کہ 66 کروڑ ڈالر کے ہیل فائر میزائلز فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔
ڈی ایس سی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بموں کی مجوزہ خریداری اسرائیل کی موجودہ و مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی اور اس کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے ساتھ علاقائی خطرات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت کو پورا کرے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میزائلوں کی خریداری سرحدی حفاظت، اہم تنصیبات اور آبادی کے دفاع میں اسرائیلی فضائیہ کی صلاحیت کو بڑھائے گی۔
اسرائیل نے فلسطینی عسکری تنظیم حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے دہشت گرد حملے کے بعد غزہ میں فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان شروع ہونے والی اس جنگ کے نتیجے میں لاکھوں افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا تھا۔
غزہ میں شہریوں کی اموات پر تحفظات کے جواب میں اُس وقت کے امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت نے اسرائیل کو 907 کلوگرام بموں کی شپمنٹ روک دی تھی۔
واضح رہے کہ امریکی محکمۂ خارجہ نے اسرائیل کو بموں اور میزائلوں کی فروخت کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم کانگریس سے اس کی منظوری لینا باقی ہے۔
7 اکتوبر 2023 کے حماس کے دہشت گرد حملے میں اسرائیل کے مطابق 1200 افراد ہلاک اور لگ بھگ 250 کو یرغمال بنایا گیا تھا جب کہ حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 47 ہزار سے زیادہ فسلطینی ہلاک ہوئے ہیں۔
فریقین کے درمیان گزشتہ ماہ سے شروع ہونے والی جنگ بندی کے بعد تنازع میں تعطل آیا ہے جس کے نتیجے میں یرغمالوں اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا عمل جاری ہے۔
امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین اور دیگر حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C