امریکہ کیساتھ معدنیات پر معاہدے کیلئے تیار ہیں، یوکرینی صدر زیلنسکی
👁️ 127 بار دیکھا گیا
امریکہ کیساتھ معدنیات پر معاہدے کیلئے تیار ہیں، یوکرینی صدر زیلنسکی
لندن (ڈیلی اردو) یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ معدنیات پر معاہدے کے لیے تیار ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ تعلقات خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں۔
برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر زیلنسکی نے کہا کہ ان کے خیال میں امریکہ بھی معدنیات کے معاہدے کے لیے تیار ہو گا لیکن اس کے لیے کچھ چیزوں پر غور کے لیے وقت درکار ہو گا۔
گزشتہ ہفتے صدر زیلنسکی کے دورۂ واشنگٹن کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کا امکان تھا۔ تاہم صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس سے ہونے والی ان کی ملاقات میں تلخی کی وجہ سے بات آگے نہیں بڑھ سکی تھی۔
صدر زیلنسکی نے اتوار کو کہا کہ گزشتہ تین برس سے جاری روسی جارحیت کے خلاف امریکہ کی جانب سے ملنے والی مدد پر یوکرین واشنگٹن کا مشکور ہے۔
یوکرین اور امریکی صدر کے درمیان جمعے کو ہونے والی ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے اپنے یوکرینی ہم منصب کو امریکی امداد اور حمایت کا شکریہ نہ ادا کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
صدر ٹرمپ جنگ کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے رہے ہیں اور وہ اس سلسلے میں روسی صدر پوٹن سے ٹیلی فون پر بات بھی کر چکے ہیں جب کہ امریکہ کے اعلیٰ عہدیداروں اور روسی حکام کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا ایک دور سعودی عرب میں ہو چکا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اتوار کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہمیں پوٹن کے بارے میں فکر کرنے میں کم اور جرائم پیشہ افراد کے ملک میں داخلے کے بارے میں فکر کرنے میں زیادہ وقت گزارنا چاہیے تاکہ ہم یورپ کی طرح ختم نہ ہو جائیں۔
اتوار کو لندن میں یورپی رہنماؤں کے ایک اجلاس کے بعد برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ یورپی رہنماؤں نے یوکرین میں امن سے متعلق ایک منصوبے کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے جو امریکہ کو پیش کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ وقت مزید مذاکرات کا نہیں ہے بلکہ عملی اقدام کا ہے۔
اس رپورٹ میں شامل معلومات خبر رساں اداروں ایسوسی ایٹڈ پریس، رائٹرز اور اے ایف پی سے لی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7404 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5121 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C