امریکہ کے وزیر خارجہ کا پاکستان اور بھارت سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر زور
👁️ 162 بار دیکھا گیا
امریکہ کے وزیر خارجہ کا پاکستان اور بھارت سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر زور
واشنگٹن (نمائندہ ڈیلی اردو) امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کے روز پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان رابطوں کا مقصد 22 اپریل کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں پہلگام کے مقام پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنا اور علاقائی امن کو فروغ دینا تھا۔
امریکی بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف پر زور دیا کہ وہ اس سفاکانہ حملے کی مذمت کریں اور اس کی شفاف تحقیقات میں تعاون فراہم کریں۔ مارکو روبیو نے کہا کہ پاکستان، انڈیا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے، براہ راست روابط بحال کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرے۔
امریکی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دہشت گرد عناصر کو ان کی گھناؤنی کارروائیوں پر جوابدہ بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
اسی روز، امریکی وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے بھی فون پر رابطہ کیا۔ امریکی بیان کے مطابق مارکو روبیو نے پہلگام حملے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کی تجدید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن و سلامتی کے قیام کے لیے بھارت کے پاکستان کے ساتھ تعاون کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
جمعرات کی صبح بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر بتایا کہ ان کی امریکی ہم منصب سے گفتگو ہوئی، جس میں پہلگام حملے کے پس پردہ عناصر اور منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
یہ رابطے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی صورتحال مسلسل کشیدہ ہے اور دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سفارتی تناؤ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C