امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا میں آبدوزوں کا منصوبہ کیا ہے؟
👁️ 117 بار دیکھا گیا
امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا میں آبدوزوں کا منصوبہ کیا ہے؟
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/رائٹرز) آکس اتحاد کے ایک معاہدے کے تحت آسٹریلیا کو جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزیں فراہم کی جائیں گی تاکہ ہند بحرالکاہل میں چین کے عزائم کا مقابلہ کیا جا سکے۔ بیجنگ اس طرح کے اقدام سے پہلے ہی کافی ناراض ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے 13 مارچ پیر کے روز سان ڈیاگو میں آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البینی اور برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کی میزبانی کی تاکہ جوہری طاقت سے لیس آبدوزوں کی فراہمی کے منصوبے کی تفصیلات کا اعلان کیا جا سکے۔
یہ اعلان انڈوپیسفک خطے میں چین کے عزائم کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے تناظر میں ہوا ہے، جس پر بیجنگ نے پہلے ہی کافی ناراضی ظاہر کی تھی۔
آکس معاہدے میں کیا ہے؟
امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا پر مبنی آکس اتحاد نے پیر کے روز جس مشترکہ منصوبے کا اعلان کیا ہے، وہ سیکورٹی اتحاد کے اسی پہلے منصوبے کی نمائندگی کرتا ہے جس کا سب سے پہلے سن 2021 میں اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے تحت آسٹریلیا کو تین امریکی ورجینیا کلاس کی جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزیں فراہم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
اس ملٹی اسٹیج پروجیکٹ کے تحت برطانیہ اور آسٹریلیا مشترکہ طور پر پہلے نئی آبدوزیں تیار کریں گے اور پھر ایک ساتھ آپریٹ بھی کریں گے۔ یہ ایک طرح سے “سہ فریقی طور پر تیار کی جانے والی” آبدوزیں ہوں گی، جو برطانیہ کی جدید جنریشن کے ڈیزائن پر مبنی ہوں گی اور انہیں برطانیہ اور آسٹریلیا میں تیار کیا جائے گا۔ تاہم اس کا اہم عنصر اس میں امریکہ کی “جدید ترین” ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہے۔
صدر جو بائیڈن نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد کے “آزاد اور کھلے انڈو پیسیفک کے لیے مشترکہ عزم” کا ایک حصہ ہے۔
اس معاہدے کے تحت امریکی اور برطانوی آبدوزوں کی ایک فورس بھی آسٹریلیا میں تعینات کی جائے گی، جو آسٹریلوی عملے کو تربیت دینے اور خطے میں دفاعی قوت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی۔
برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کا کہنا تھا کہ یہ شراکت داری اس نوعیت کی ہو گی کہ برطانیہ کی رائل نیوی آسٹریلوی بحریہ کی آبدوزیں آپریٹ کرے گی، جو امریکی بحریہ کے پرزوں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہو گی۔
آکس کے بارے میں چین کا موقف
چین کا کہنا ہے کہ آکس اتحاد کا یہ معاہدہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کی صریح خلاف ورزی ہے۔ بیجنگ کا استدلال ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے حامل ممالک کی جانب سے غیر جوہری ہتھیاروں والی ریاستوں کو ایٹمی ہتھیاروں کے مواد کی منتقلی معاہدے کی روح کی واضح خلاف ورزی ہے۔
فی الحال جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی میں امریکہ، روس، چین، برطانیہ اور فرانس ہی شامل ہیں، جنہیں جوہری ہتھیاروں کی ریاستوں کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ ان ممالک کے علاوہ کسی کے بھی پاس جوہری آبدوزیں نہیں ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے بیجنگ میں صحافیوں کو بتایا: “ہم امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا پر زور دیتے ہیں کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت اور کسی کے بھی مفاد میں نہ ہونے والے کو کھیل کو بند کر دیں۔ انہیں نیک نیتی کے ساتھ بین الاقوامی ذمہ داریوں کا احترام کرنا چاہیے اور وہ مزید وہ چیزیں کریں جو علاقائی امن اور استحکام کے لیے سازگار ثابت ہوں۔”
جوہری مادے کے بارے میں آکس ممالک کا کیا کہنا ہے؟
صدر جو بائیڈن نے زور دے کر کہا کہ یہ آبدوزیں “جوہری توانائی سے لیس ہوں گی، تاہم جوہری طور پر مسلح نہیں ہوں گی۔”
انہوں نے کہا کہ ان آبدوزوں میں کسی بھی قسم کے جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔ “میں اسے اس طرح نہیں دیکھتا کہ ہم جو کچھ بھی کر رہے ہیں، وہ کسی کے لیے چیلنج ہو۔”
واشنگٹن نے 1950 کی دہائی میں برطانیہ کے ساتھ پہلی بار جوہری توانائی سے چلنے والی ٹیکنالوجی کا اشتراک کیا تھا، جس کے بعد اب یہ پہلا موقع ہے کہ اس نے آسٹریلیا کے ساتھ ایسا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آسٹریلیا کے وزیر اعظم البینی نے کہا کہ یہ معاہدہ “ہماری پوری تاریخ میں آسٹریلیا کی دفاعی صلاحیت کے لیے سب سے بڑی واحد سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتا ہے۔”
امریکہ اور چین کے تعلقات پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟
چینی صدر شی جن پنگ نے پیر کے روز کہا تھا کہ چین کو اپنی سکیورٹی کو مزید بہتر کرنا چاہیے اور اسے “اسٹیل کی عظیم دیوار” بنانے کے لیے فوج کو جدید تر بنانے کی ضرورت ہے۔ وہ پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے اختتام پر خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا، “ہمیں قومی دفاع اور مسلح افواج کی جدید کاری کو مکمل طور پر فروغ دینا چاہیے، نیز مسلح افواج کو ایک ایسی ‘آہنی دیوار’ کے طور پر بنانا چاہیے، جو قومی خود مختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو مؤثر طریقے سے تحفظ فراہم کر سکے۔”
صدر جو بائیڈن سے جب یہ سوال پو چھا گیا کہ کیا وہ جلد ہی شی جن پنگ سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو انہوں نے کہا “ہاں۔” تاہم ان سے جب یہ سوال کیا گیا کہ وہ صحافیوں کو بتائیں گے کہ وہ کب بات کریں گے، تو انہوں نے جواب دیا “نہیں۔”
گزشتہ ماہ انہوں نے کہا تھا کہ وہ چینی جاسوس غبارے کے تنازعے کے بارے میں صدر شی جن پنگ سے بات کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 474 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C