امریکی الیکشن میں حملے کا منصوبہ: فرانس میں ایک اور افغان ملزم گرفتار
👁️ 79 بار دیکھا گیا
امریکی الیکشن میں حملے کا منصوبہ: فرانس میں ایک اور افغان ملزم گرفتار
پیرس + واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے) امریکہ میں نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن کے موقع پر ایک مسلح حملے کے منصوبہ ساز مشتبہ افغان ملزم کے ایک ساتھی کو فرانس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق یہ ملزم بھی ایک افغان شہری ہے۔
فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق انسداد دہشت گردی کے ذمے دار فرانسیسی پراسیکیوٹرز نے اتوار 13 اکتوبر کے روز بتایا کہ اس ملزم کی عمر 22 برس ہے اور وہ بھی ایک افغان شہری ہے۔
فرنچ پراسیکیوٹرز کے مطابق اس مشتبہ ملزم کے اس کے اس افغان ہم وطن کے ساتھ رابطے تھے، جسے امریکہ میں گرفتار کیا گیا تھا اور جس پر الزام ہے کہ وہ اس سال نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن کے موقع پر ایک بڑا دہشت گردانہ حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
فرانس میں گرفتار کیا گیا ملزم ‘اسلامک اسٹیٹ‘ کا حامی
فرانسیسی حکام نے ایک بیان میں بتایا کہ اس افغان شہری کو فرانس کے جنوب مغرب میں ایک شہرسے حراست میں لیا گیا اور اس پر شبہ ہے کہ وہ ممنوعہ دہشت گرد تنظیم ‘اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کا حامی ہے۔
حکام کے مطابق رواں ہفتے منگل کے روز گرفتار کیے گئے اس ملزم کے اس 27 سالہ افغان شہری کے ساتھ رابطے تھے، جسے امریکہ میں اوکلاہوما میں گزشتہ بدھ کے روز حراست میں لیا گیا تھا۔
اوکلاہوما سے گرفتار کیے گئے افغان شہری پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر نومبر میں امریکی الیکشن کے روز ایک فٹ بال سٹیڈیم یا پھر کسی بڑے شاپنگ سینٹر پر دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ بنائے ہوئے تھا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس کیس میں چھان بین کرنے والے حکام کے مطابق امریکہ اور فرانس میں گرفتار کیے گئے دونوں ملزم آپس میں بھائی ہیں، تاہم فرانسیسی پراسیکیوٹرز نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی۔
امریکہ میں زیر حراست افغان ملزم ‘اسلامک اسٹیٹ کا ریکروٹر‘
امریکی تفتیشی ماہرین کے مطابق اوکلاہوما سے گرفتار کیا گیا مشتبہ افغان ملزم فرانس میں اپنے ساتھی کے ساتھ سوشل میڈیا ایپ ٹیلیگرام کے ذریعے رابطے میں تھا۔
امریکی حکام کے مطابق اوہاں حراست میں لیا جانے والے مشتبہ افغان ملزم دہشت گرد تنظیم ‘اسلامک اسٹیٹ‘ کے لیے جنگجو بھرتی کرنے والا ایک ‘ریکروٹر‘ ہے اور اس بات کی امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
فرانس میں اس کیس کی چھان بین کرنے والے حکام کے ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ امریکی تفتیشی ماہرین کی طرف سے خبردار کیے جانے کے بعد فرانس میں مجموعی طور پر تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جن کی عمریں 20 اور 31 برس کے درمیان تھیں۔
ان تین مشتبہ ملزمان میں سے مرکزی ملزم ابھی تک فرانسیسی حکام کی حراست میں ہے، جبکہ باقی دو کو پراسیکیوٹرز نے فی الحال رہا کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15529 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7403 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5115 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C