01/May/2024

امریکی ریاست کیرولینا میں فائرنگ میں 3 پولیس افسران ہلاک، 5 زخمی

👁️ 128 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکی ریاست کیرولینا میں فائرنگ میں 3 پولیس افسران ہلاک، 5  زخمی

امریکی ریاست کیرولینا میں فائرنگ میں 3 پولیس افسران ہلاک، 5 زخمی

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/رائٹرز/ڈی ڈبلیو) امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ واقعے میں ایک امریکی نائب مارشل اور دیگر دو ٹاسک فورس افسران ہلاک ہوگئے۔

نارتھ کیرولینا کے چیرلوٹ میکلین برگ محکمہ پولیس (سی ایم پی ڈی) نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ پیرکے روز یہ کارروائی تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی۔ قانون نافذ کرنے والے عہدیداروں کی جوابی کارروائی میں ایک مشتبہ شخص مارا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کارروائی میں پانچ افسران زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ واقعے میں ایک امریکی نائب مارشل اور دیگر دو ٹاسک فورس افسران ہلاک ہوگئے۔

سی ایم پی ڈی کے پولیس سربراہ جانی جیننگز نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے افسران ہتھیار رکھنے کے الزام میں سزا یافتہ ایک شخص کو وارنٹ تعمیل کرانے اس کے گھر گئے تھے لیکن ان پر فائرنگ کردی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ افسران نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میں ایک شخص کو گولی لگی، اسے بعد میں مردہ قرار د ے دیا گیا۔

جیننگز نے بتایا کہ جب فائرنگ کا سلسلہ ختم ہوا تو افسران گھر میں داخل ہوئے جہاں ایک سترہ سالہ مرد اور ایک خاتون کو پایا۔ ا ن دونوں کو پوچھ گچھ کے لیے تھانہ لے جایا گیا۔

رہنماوں کا اظہار تعزیت
جیننگز نے کہا کہ “یہ چیرلوٹ شہر اور قانون نافذکرنے والے اہلکاروں کے لیے انتہائی افسوس ناک دن ہے۔”

امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے ایک بیان میں کہا کہ” محکمہ انصاف اپنے تین ساتھیوں کی موت پر دل گرفتہ ہے۔”

اس واقعے کی اطلاع صدر بائیڈن کو بھی دی گئی۔ وائٹ ہاوس نے بتایا کہ صدر نے متاثرین کے کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

نارتھ کیرولینا کے گورنر رائے کوپر نے کہا کہ وہ چیرلوٹ کے قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے انہیں ہر ممکن مدد کی پیش کش کی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C