امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد ناکام، ٹرمپ کے اختیارات برقرار
👁️ 1329 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد ناکام، ٹرمپ کے اختیارات برقرار
واشنگٹن (ڈیلی اردو رپورٹ) امریکی سینیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کو محدود کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے، جہاں جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد مسترد کر دی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگی کارروائی روکنے کی قرارداد کے حق میں 49 جبکہ مخالفت میں 50 ووٹ آئے، جس کے بعد قرارداد منظور نہ ہو سکی۔
رپورٹس کے مطابق تین ری پبلکن سینیٹرز نے ڈیموکریٹ ارکان کے ساتھ مل کر قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ ایک ڈیموکریٹ سینیٹر نے ری پبلکنز کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے قرارداد کی مخالفت کی۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں امریکی شمولیت کے لیے کانگریس کی پیشگی منظوری لازمی قرار دی جائے۔
قرارداد کے حامی ارکان کا مؤقف تھا کہ آئین کے تحت جنگ کے فیصلے کا اختیار کانگریس کے پاس ہے اور انتظامیہ کو کانگریس کی منظوری کے بغیر طویل فوجی کارروائیوں کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔
دوسری جانب قرارداد کے مخالف ارکان نے مؤقف اختیار کیا کہ صدر کو قومی سلامتی اور امریکی افواج کے دفاع کے لیے فوری فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہونا چاہیے۔
قرارداد مسترد ہونے کے بعد صدر ٹرمپ کی ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں سے متعلق اختیارات پر فوری پابندی عائد نہیں ہو سکی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نیتن یاہو کا نیا دفاعی منصوبہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اسلحہ سازی میں خود کفالت پر زور
19/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز کا منصوبہ، نقل مکانی نہ ہونے کی یقین دہانی
19/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26383 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15620 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11914 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9268 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7525 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C