امریکی صدر ٹرمپ عراق میں فوجی کارروائی سے باز رہیں، ایران کی دھمکی
👁️ 93 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ عراق میں فوجی کارروائی سے باز رہیں، ایران کی دھمکی
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عراق میں خطرناک فوجی ایکشن لینے سے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنی نفرت آمیز اور جارحانہ پالیسی پر نظر ثانی کرے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عراق میں خطرناک فوجی ایکشن لینے سے باز رہنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا کو جارحیت کا اظہار کرنے کے بجائے خطے میں اپنے رویے اور موجودگی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔
#Iran urges #Trump to review US forces' presence, behavior in region https://t.co/gkENjkG9Nw pic.twitter.com/YdNR0rB7cI
— IRNA News Agency (@IrnaEnglish) March 13, 2020
وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر بلا جواز تنقید کرنے کے بجائے مشرق وسطیٰ میں اپنی مداخلت اور زبردستی کی موجودگی کی پالیسی کو تبدیل کرے تو بہتر ہوگا ورنہ جواب دینا ہم کو بھی آتا ہے۔
ایران کی جانب سے دھمکی آمیز بیان گزشتہ روز عراق میں امریکی فورسز کے ایران کے حمایت یافتی مسلح گروہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔ امریکا کا دعویٰ تھا کہ اس ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروہ نے ایک روز قبل تاجی بیس میں امریکی فوجی ٹھکانے پر راکٹ حملہ کیا تھا جس میں اتحادی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
تاجی بیس پر راکٹ حملے میں 3 غیرملکی فوجی کی ہلاکت اور 12 کے زخمی ہونے پر پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں عراق میں بڑی اور خطرناک فوجی کارروائی کرنے کی دھمکی دی گئی تھی اور امریکی فوج نے ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروہ حزب اللہ کو نشانہ بھی بنایا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5088 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C