امریکی صدر ٹرمپ کی ایران پر دوبارہ حملوں کی دھمکی
👁️ 199 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ کی ایران پر دوبارہ حملوں کی دھمکی
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امکان کا اظہار کر دیا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملے شروع کیے جا سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان آٹھ اپریل کو جنگ بندی کی ایک عارضی ڈیل ہوئی تھی، جس کا مقصد اس تنازعے کے خاتمے کی خاطر مکالمت کرنا تھی۔ تاہم سیز فائر کے بعد سے امن مذاکرات مسلسل تعطل کا شکار ہیں۔
ایرانی خبر رساں اداروں تسنیم اور فارس کے مطابق تہران نے پاکستان کو چودہ نکاتی تجویز پیش کی ہے، جس میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ اور آبنائے ہرمز کے لیے ایک نیا نظام شامل ہے۔
ایرانی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ہفتے کے دن اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر لکھا، ’’میں جلد ہی ایران کی جانب سے بھیجے گئے منصوبے کا جائزہ لوں گا، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ یہ قابل قبول ہو گا کیونکہ انہوں نے گزشتہ 47 برسوں میں انسانیت اور دنیا کے ساتھ جو کچھ کیا ہے، اس کی کافی قیمت ابھی تک ادا نہیں کی۔‘‘
فلوریڈا میں صحافیوں سے مختصر گفتگو میں صدر ٹرمپ نے البتہ یہ واضح نہیں کیا کہ کون سی صورتحال نئے فوجی اقدام کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اگر وہ غلط رویہ اختیار کرتے ہیں یا کوئی برا قدم اٹھاتے ہیں تو ممکن ہے ایسا ہو۔‘‘
ادھر ایران کی فوجی قیادت کے ایک سینیئر عہدیدار محمد جعفر اسدی نے بھی اس اندیشے کا اظہار کر دیا ہے کہ ’ایران اور امریکہ کے درمیان دوبارہ جنگ شروع ہو سکتی ہے‘۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکہ اپنے وعدوں پر قائم نہیں رہتا۔
امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق صدر ٹرمپ کے نمائندے نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام دوبارہ مذاکرات میں شامل کیا جائے۔
امریکہ اور متعدد مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوشش میں ہے تاہم تہران حکومت اس الزام کو مسترد کرتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام سول مقاصد کے لیے ہے اور یورینیم افزودہ کرنا اس کا حق ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5135 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C