امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کو ایک مرتبہ پھر دھمکی
👁️ 79 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کو ایک مرتبہ پھر دھمکی
واشنگٹن (ڈیلی اردو) ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحری جہازوں کو خوفزدہ کرنے کی صورت میں ایرانی بوٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو ہدایت کی ہے کہ اگر ایرانی مسلح بوٹس امریکی جہازوں کو خوفزدہ کریں تو انہیں تباہ و برباد کردیا جائے۔
I have instructed the United States Navy to shoot down and destroy any and all Iranian gunboats if they harass our ships at sea.
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) April 22, 2020
عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اپنی ٹوئٹ میں ایرانی بوٹس کی جانب سے امریکی بحری جہازوں کو دھمکانے کے حوالے سے کسی واقعے کا ذکر نہیں کیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی مسلح بوٹس امریکی بحری جہازوں کے قریب آئیں تو امریکی نیوی انہیں تباہ کردے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوان امریکی صدر نے مزید کہا کہ اب ہم اسی پر برقرار نہیں رہیں گے اگر وہ (ایرانی) ہماری شپس، کریو ممبران اور سیلرز کو خطرات میں ڈالیں گے تو میں انہیں یہ نہیں کرنے دوں گا اور ہم انہیں پانی سے باہر اٹھا کر پھینک دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک دھمکی ہے، جب وہ ہمارے جہاز کے انتہائی قریب آتے ہیں اور ان کے پاس ہتھیار ہیں، ان کی مسلح کشتیوں میں بھی بہت اہم ہتھیار ہیں مگر ہم انہیں نشانہ بناکر پانی سے باہر پھینک دیں گے۔
دوسری جانب پینٹاگون کے سینئر حکام کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیان کا مطلب تہران کے لیے ایک وارننگ ہے مگر امریکی افواج اپنے دفاع کے حق کے استعمال کی پابند ہیں۔
امریکی نائب وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کو اہم وارننگ جاری کی ہے اور وہ اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ہمارے تمام جہاز اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
امریکی صدر کے بیان پر ایرانی فوج کے ترجمان نے اپنے رد عمل میں کہا کہ امریکا کو اپنی افواج کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے پر توجہ دینا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C