امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش
👁️ 106 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کشمیر مسئلے کے حل کا انحصار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اپنی ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے بھی ملاقات کرچکے ہیں، اور ان کے خیال میں دونوں ہی زبردست انسان ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘مجھے لگتا ہے دونوں ایک ساتھ اچھے تعلقات قائم کرسکتے ہیں’۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت نے اب تک مسئلہ کشمیر حل کرنے کی پیشکش قبول نہیں کی ہے، یہ مودی پر منحصر ہے جب کہ میں اس حوالے سے پاکستان سے بات کرچکا ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ ان کے درمیان مسئلہ حل کرنے کے لیے مدد کی جائے تو میں ثالثی کا کردار ادا ضرور کرنا چاہوں گا۔
دوسری جانب حمزہ بن لادن کی ہلاکت پر ڈونلڈ ٹرمپ نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور صرف اتنا کہا کہ وہ امریکا کو دھمکیاں دیتا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا کا کامیاب دورہ کیا جس میں انہوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔
اس موقع پر امریکی صدر نے عمران خان کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کی تھی جس پر وہ اب بھی برقرار ہیں لیکن بھارت کی جانب سے اس پیشکش کو اب تک قبول نہیں کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4561 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C