03/May/2026

امریکی پابندیاں مسترد، چین کا ایرانی تیل خریدنے والی کمپنیوں کی حمایت کا اعلان

👁️ 179 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکی پابندیاں مسترد، چین کا ایرانی تیل خریدنے والی کمپنیوں کی حمایت کا اعلان

امریکی پابندیاں مسترد، چین کا ایرانی تیل خریدنے والی کمپنیوں کی حمایت کا اعلان

بیجنگ (ڈیلی اردو) چین کی وزارتِ تجارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایرانی تیل خریدنے کے الزام میں نشانہ بنائی گئی چینی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں کی تعمیل نہیں کرے گا، اور ان اقدامات کو بین الاقوامی قانون کے خلاف قرار دیا ہے۔

 

بیان کے مطابق چین نہ صرف ان پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا بلکہ چینی کمپنیوں اور اداروں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان پر عمل درآمد نہ کریں۔ 

 

وزارت کا کہنا تھا کہ یہ یکطرفہ پابندیاں چینی کمپنیوں کی دیگر ممالک کے ساتھ معمول کی تجارتی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالتی ہیں۔

 

امریکہ ایران کی آمدنی محدود کرنے کے لیے خاص طور پر ان چھوٹی اور آزاد ریفائنریوں کے خلاف پابندیاں سخت کر رہا ہے جو کم قیمت ایرانی خام تیل خریدتی ہیں۔ چین ان ریفائنریوں کے ذریعے ایرانی تیل کا بڑا خریدار ہے۔

 

چینی وزارتِ تجارت کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والی پانچ کمپنیوں میں سے تین صوبہ شینڈونگ میں واقع ہیں جبکہ دیگر میں ہینگلی پیٹروکیمیکل ریفائنری (ڈالیان) اور ہیبے ژنہائی کیمیکل گروپ شامل ہیں۔

 

دوسری جانب واشنگٹن نے حال ہی میں ایک اور چینی کمپنی پر پابندی عائد کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اس نے ایرانی خام تیل کے کروڑوں بیرل درآمد کیے، جس سے ایران کو اربوں ڈالر کی آمدنی ہوئی۔

 

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی تعطل برقرار ہے، جبکہ حالیہ مہینوں میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C