امریکی پابندیاں کی صورت میں ایٹمی معاہدے سے دستبرداری کا آپشن موجود ہے، جواد ظریف
👁️ 84 بار دیکھا گیا
امریکی پابندیاں کی صورت میں ایٹمی معاہدے سے دستبرداری کا آپشن موجود ہے، جواد ظریف
تہران (ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے خبردار کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کی صورت میں ایران کے پاس موجود آپشنز میں ایٹمی معاہدے سے دستبرداری بھی شامل ہے۔
خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے یہ بات ایران کے سرکاری میڈیا سے گفتگو کے دوران کی۔
ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق امریکہ اور ایران کے مابین معاہدہ 2015 میں طے پایا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کر چکی ہے۔
امریکہ اور ایران کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پراختلافات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ جس کے بعد امریکہ نے ایران پر پابندیاں مزید سخت کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گذشتہ ہفتے یہ اعلان کیا تھا کہ امریکہ ایران سے تیل کی درآمد کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا ہے۔ اس ضمن میں ایران سے تیل درآمد کرنے والے 8 ممالک کو دئیے گئے استثنی کو مئی سے ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔
ان ممالک میں چین، جاپان، بھارت، ترکی، جنوبی کوریا، یونان، تائیوان، اٹلی شامل ہیں۔
امریکہ کے ساتھ ایران کا ایٹمی معاہدہ جولائی 2015 میں طے پایا تھا۔ اس معاہدے میں امریکہ سمیت اقوام متحدہ کے پانچ مستقل رکن چین، برطانیہ، فرانس، روس بھی شامل تھے۔ جبکہ جرمنی اور یورپی یونین بھی اس معاہدے میں شامل تھے۔
معاہدے میں ایران پر سے امریکی پابندیاں ہٹائے جانے کے عوض ایران کے ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے اور عدم پھیلاؤ سے متعلق فیصلے کئے گئے تھے۔
ایران کا یہ موقف رہا ہے کہ اس نے ہمیشہ بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کی ہے۔
اقوام متحدہ کے مستقل اراکین کی جانب سے امریکہ کی دستبرداری کے فیصلے پرتنقید بھی کی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15516 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C