انڈونیشیا: مذہبی عالم دین کو ناجائز تعلقات پر 28 کوڑوں اور خاتون کو 23 کوڑوں کی سزا
👁️ 82 بار دیکھا گیا
انڈونیشیا: مذہبی عالم دین کو ناجائز تعلقات پر 28 کوڑوں اور خاتون کو 23 کوڑوں کی سزا
جکارتا (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) انڈونیشیا میں ناجائز تعلقات رکھنے کے جرم میں مذہبی عالم دین اور شادی شدہ خاتون کو کوڑے مارے گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی اور امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق انڈونیشیا میں ‘ناجائز تعلقات’ کے خلاف قوانین تیار کرنے والے ادارے آچے علما کونسل سے منسلک 46 سالہ عالم مخلص بن محمد کو ایک شادی شدہ خاتون سے جنسی تعلقات استوار کرنے پر انہی کے ادارے نے قانون کے تحت 28 کوڑے مارے جبکہ خاتون کو 23 کوڑے مارنے کی سزا دی گئی۔
He helped write Indonesia’s strict adultery laws. Then he had an affair and was publicly flogged 28 times. https://t.co/QmZyWeKQAT
— The Washington Post (@washingtonpost) November 1, 2019
جنسی تعلقات رکھنے کے عمل کو عبرت کا نشانہ بنانے اور جرم کی حوصلہ شکنی کیلئے دونوں کو 2005 میں نافذ ہونے والے شرعی قوانین کے تحت سیکڑوں شہریوں کی موجودگی میں سرعام کوڑے مارے جاتے ہیں۔
فیصلے پر عمل درآمد کیلئے مقامی علاقوں میں پائی جانے والی رتن نامی لچکدار لکڑی سے تیار کی گئی چھڑی کو کوڑے مارنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ کوڑے سرعام ایک بلند جگہ پر کھڑے ہوکر مارا جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ عبرت پکڑ سکیں تاہم بچوں کو یہ مناظر دیکھنے کی اجازت نہیں ہوتی۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا کے انتہائی قدامت پسند خطے آچے میں سخت اسلامی قوانین نافذ ہیں، یہاں 2014 میں مزید سخت قوانین نافذ کیے گئے ہیں جس کے تحت ہم جنس پرستی پر 83، 83 کوڑے مارنے کی سزا تجویز کی گئی ہے جب کہ غیر ازدواجی تعلقات استوار رکھنے اور جوا کھیلنے کی سزا بھی سرعام کوڑے مارنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4564 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2453 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C