انڈونیشیا میں خودکش دھماکا، پولیس افسر ہلاک، 11 افراد زخمی
👁️ 64 بار دیکھا گیا
انڈونیشیا میں خودکش دھماکا، پولیس افسر ہلاک، 11 افراد زخمی
جکارتہ (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) پولیس اسٹیشن پر موٹر سائیکل سوار کے خودکش حملے میں ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ انڈونیشیا کی پارلیمان نے منگل کو شادی کے بغیر جنسی تعلق کو جرم قرار دیا تھا۔
انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے بانڈونگ شہر میں ایک پولیس اسٹیشن پر خودکش بم حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور کم از کم 11 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت ایک سزا یافتہ بم ساز اوردہشت گرد تنظیم کے رکن کے طور پر کی ہے۔ اس حملہ آور کا نام آگس سوجاتنو بتایا گیا ہے جبکہ اسے ابو مسلم کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔
مقامی پولیس سربراہ کے مطابق سوجاتنو بم بنانے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کے الزام پر چار سال قید کی سزا پوری کرنے کے بعد گزشتہ برس ہی رہا ہوا تھا۔ اس خودکش حملہ آور کا تعلق داعش سے متاثر ایک دہشت گرد تنظیم جماعت انشاروت دولہ سے بتایا جاتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شدت پسند تنظیم کا یہ رکن ملکی پارلیمان کی طرف سے منظور کیے گئے نئے ضابطہ فوجداری سے ناراض تھا۔
ضابطہ فوجداری سے ناراض
پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور کے زیر استعمال موٹر سائیکل پر ایک تحریری نوٹ چسپاں کیا گیا تھا، جس پر لکھا تھا، ”ضابطہ فوجداری کافروں کا قانون ہے، آئیے اس شیطانی قانون کا نفاز کرنے والوں کے خلاف لڑتے ہیں۔‘‘
انڈونیشیا کی پارلیمان نے منگل کے روز ایک نئے ضابطہ فوجداری کی منظوری دی تھی، جس کے تحت شادی سے باہر جنسی تعلقات قائم کرنے کے ساتھ ساتھ صدر اور قومی اداروں کی تضحیک پر سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔
انڈونیشیا میں دہشت گردی کا مسئلہ
انڈونیشیا میں 2002 میں سیاحت کے لیے مشہور جزیرے بالیپر ہونے والے بم دھماکوں کے بعد سے عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ جاری ہے۔ اس دھماکے میں 202 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تر غیر ملکی سیاح تھے۔ تاہم حالیہ برسوں میں غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے والے حملوں کی جگہ بڑے پیمانے پر حکومت، پولیس اور انسدادِ دہشت گردی کی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مخالفین کو نشانہ بنانے والے حملوں نے لے لی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C