اوگرا نے پیٹرول 14روپے38 پیسے،ڈیزل 4 روپے89 پیسےفی لیٹر کرنےکی سفارش کردی
👁️ 121 بار دیکھا گیا
اوگرا نے پیٹرول 14روپے38 پیسے،ڈیزل 4 روپے89 پیسےفی لیٹر کرنےکی سفارش کردی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ ماہ مئی کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 38 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں 4 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فراہمی میں کمی کی افواہوں کے باعث خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے اوگرا نے تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافے کی تجویز دے دی۔
پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کے ساتھ ساتھ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی۔
واضح رہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل عام طور پر بڑی گاڑیوں اور مشینری کے لیے استعمال ہوتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پرانے انجن کے ماڈلز والی گاڑیوں اور چھوٹی صنعتوں، جو زیادہ تر دیہی علاقوں میں ہوتی ہیں، وہاں استعمال کیا جاتا ہے۔
اوگرا کی جانب سے وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کی گئی ہے لیکن ڈویژن میں موجود ذرائع کا کہنا تھا کہ رمضان سے قبل قیمتوں میں زیادہ اضافے کو روکنے کے لیے حکومت ڈیزل پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو 17 فیصد سے کم اور دیگر مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی (پی ایل) کی ایڈجسمنٹ کرسکتی ہے۔
خیال رہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 10 روپے فی لیٹر، ایچ ایس ڈی کے لیے 8 روپے، مٹی کے تیل کے لیے 6 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کے لیے 3 روپے فی لیٹر کی تجویز دی گئی ہے۔
تاہم اگر اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری حکومت کی جانب سے منظور کی جاتی ہے تو مئی کے لیے پیٹرول کی قیمت 98 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 113 روپے 26 پیسے تک پہنچ جائے گی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 117 روپے 43 پیسے فی لیٹر سے بڑھ کر 122 روپے 32 پیسے تک پہنچ جائے گی جبکہ ایل ڈی او کی قیمت 80 روپے 54 پیسے سے بڑھ کر 86 روپے 94 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 96 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا۔
اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے آج (30 اپریل) تک حتمی فیصلہ لیا جائے گا، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 379 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 723 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 632 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 245 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4817 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3507 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C