آئی سی سی نے پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی خوشخبری سنا دی
👁️ 121 بار دیکھا گیا
آئی سی سی نے پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی خوشخبری سنا دی
کراچی (نیوز ڈیسک) آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے خطرناک ترین دور سے نکل آیا،جلد غیر ملکی ٹیموں کی آمد بھی شروع ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند ہے، ملک میں آہستہ آہستہ کرکٹ واپس آرہی ہے، بھارت نے آئی سی سی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، ٹیم قوانین کے مطابق ورلڈکپ میں پاکستان سے کھیلنے کی پابند ہے، البتہ دوطرفہ سیریز کا فیصلہ دونوں بورڈز کرتے ہیں۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کی شب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بھارت کے پاکستان سے ورلڈکپ میچ نہ کھیلنے کے سوال پر رچرڈسن نے کہا کہ میگا ایونٹ میں شریک تمام ممالک نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت وہ ایک دوسرے سے کھیلنے کے پابند ہیں۔
اگر کوئی ٹیم کسی سے نہ کھیلے تو حریف کو پوائنٹس دے دیے جاتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا کہ پاکستان خطرناک ملکوں میں شمار ہوتا ہے، جس کے باعث غیر ملکی کرکٹرز یہاں آنے سے اجتناب برتتے تھے،حال ہی میں نیوزی لینڈ کا واقعہ پیش آگیا، پاکستان اس مشکل دور سے گزرا ہے،اس نے بہادری کے ساتھ سنگین حالات کا مقابلہ کیا، جو کچھ نیوزی لینڈ میں ہوا پاکستان میں ایسا ہی ہوتا تھا، یہ ملک ایسے حالات سے نمٹنے کے حوالے سے مثال ہے۔
مشکل دور میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے کرکٹ کھیلی اوربہت سی کامیابیاں بھی سمیٹیں،اب ملک میں صورتحال بتدریج تبدیل ہورہی ہے، پاکستان قدم بقدم آگے بڑھ رہا ہے،آہستہ آہستہ غیرملکی ٹیموں کی آمد بھی شروع ہو جائے گی،انھوں نے کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کی واپسی کیلیے بہت کوششیں کیں، آئی سی سی ان تمام معاملات پر پی سی بی کے ساتھ ہے۔
رچرڈسن نے کہا کہ میں پی سی بی کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے پی ایس ایل فائنل اور اختتامی تقریب میں مدعو کیا،بورڈ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے،غیر ملکی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ جو کراچی آئے،پاکستان کیخلاف ایک سوچ ہے کہ یہاں حالات خراب ہیں، پی ایس ایل میچز کے انعقاد سے یہ تاثر غلط ثابت ہوگیا،سیکیورٹی کے حوالے سے آئی سی سی اپنا کام کر رہی ہے۔
ورلڈ کپ کے حوالے سے تمام خدشات کو دور کیا جائے گا،ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے آرمی کیپس پہن کر دراصل ہلاک ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کا پیغام دینا چاہا تھا، رچرڈسن نے کہا کہ پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے رکن ممالک کو دعوت دے ہم تعاون کریں گے، نیوٹرل رہنا ہماری ذمہ داری ہے، پی سی بی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے ثابت قدم ہے، باہمی تعلقات کی وجہ سے پاک بھارت سیریز کا انعقاد متاثر ہوا ہے، دو طرفہ سیریزکیلیے بورڈز ہی فیصلہ کرتے ہیں،آئی سی سی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بھرپور تعاون کرے گی، انھوں نے کہا کہ ویمن کرکٹ پروگرام پرعمل کرنا رکن ممالک کی ذمہ داری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C