آذربائیجان کی آرمینیا کے علاقے نگورنو کاراباخ میں فوجی کارروائی
👁️ 32 بار دیکھا گیا
آذربائیجان کی آرمینیا کے علاقے نگورنو کاراباخ میں فوجی کارروائی
باکو (رائٹرز) اس علاقے میں آذر بائیجان اور آرمینیا کے مابین 2020 ء میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکی تھی۔ فریقین ایک دوسرے پر امن کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے آئے ہیں۔
آذربائیجان نے منگل کے روز کہا ہے کہ اس کی مسلح افواج نے طنگورنو کاراباخ میں ”مقامی سطح پر انسداد دہشت گردی کی سرگرمیاں‘‘ شروع کی ہیں تاکہ وہاں سے آرمینیائی فوجی دستوں کو غیر مسلح کر کے باہر دھکیلنے کے بعد علاقے میں آئینی نظم کو بحال کیا جا سکے۔
کاراباخ کو بین الاقوامی سطح پر آذربائیجان کے حصے کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہاں ایک بڑی نسلی آرمینیائی آبادی رہائش پذیر ہے۔ 1990ء کی دہائی کے اوائل میں آرمینیا کے ساتھ ایک جنگ کے بعد یہ علاقہ آذربائیجان کےکنٹرول سے نکل گیا تھا۔ آذربائیجان نے 2020ء میں آرمینیا کے ساتھ ایک اور جنگ کے بعد اس علاقے اور اردگرد کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا تھا۔
آذربائیجان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اپنے علاقوں سے آرمینیا کی مسلح افواج کے انخلاء کو غیر مسلح اور محفوظ بنانے، ان کے فوجی ڈھانچے کو بے اثر کرنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کے دوران صرف جائز فوجی اہداف کو انتہائی درست ہدف بنانے والے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ کہ عام شہریوں اور شہری ڈھانچے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کارروائی سے متعلق علاقے میں موجود روسی امن فوج کے ساتھ ساتھ یہاں قائم ایک ترک-روسی نگرانی مرکز کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔
اس مرکزکا مقصد 2020 ء میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ہوئی جنگ بندی برقرار رکھنے میں مدد کرنا ہے۔
آرمینیا کا کہنا ہے کہ کاراباخ میں اس کا کوئی فوجی اہلکار نہیں ہے اور اس کی ترجیحات خالصتاً انسانی بنیادوں پر ہیں۔ کاراباخ کا زیادہ تر حصہ آرمینیائی حکام کے زیر کنٹرول ہے جنہیں باکو حکومت طویل عرصے سے ختم کرنے اور غیر مسلح کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔
روبن وردانیان ایک ارب پتی بینکر ہونے کے ساتھ ساتھ فروری تک کاراباخ کی نسلی آرمینیائی انتظامیہ میں ایک اعلیٰ عہدے پر فائز تھے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، “آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ کے خلاف بڑے پیمانے پر توپ خانے سے حملہ شروع کیا ہے، جس میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔‘‘
آذربائیجان نے اس کارروائی کا اعلان یہ شکایت کرنے کے بعد کیا تھا کہ اس علاقے میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی وجہ سے دو الگ الگ واقعات میں اس کے چھ شہری مارے گئے ہیں۔
باکو حکومت ان بارودی سرنگوں کے لیے ”غیر قانونی آرمینیائی مسلح گروہوں‘‘ کو ذمہ دار ٹھہراتی ہے۔ علاقے میں کشیدگی بڑھنے کا یہ تازہ واقعہ اس پیش رفت کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے، جب کاراباخ کے رہائشیوں کے لیے علاقے میں جانے والی دو سڑکوں پر بیک وقت اشیائے خوردونوش اور ادویات کی ترسیل کی گئی تھی۔
اس اقدام سے بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ آذربائیجان نے گزشتہ چند روز تک آرمینیا کو نگورنو کاراباخ سے ملانے والے لاچین کوریڈور پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی تھیں۔ اس راستے سے علاقے کے مکینوں کے لیے اس بنیاد پر امداد لے جانے کی اجازت بھی نہیں تھی کہ یہ راستہ مبینہ طور پر اسلحے کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
آرمینیا نے کہا تھا کہ باکو کے غیرقانونی اقدامات اس علاقے میں ایک انسانی المیے کا باعث بن رہے ہیں۔ تاہم آذربائیجان نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ آرمینیا کی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا تھا کہ آذربائیجان کے سفارتی موقف سے ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی قسم کی فوجی کارروائی کے لیے راہ ہموار کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 315 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C