12/May/2026

اٹک: خوشحال گڑھ پل کے قریب شہری نے جان دے کر خودکش حملہ ناکام بنا دیا

👁️ 233 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اٹک: خوشحال گڑھ پل کے قریب شہری نے جان دے کر خودکش حملہ ناکام بنا دیا

اٹک: خوشحال گڑھ پل کے قریب شہری نے جان دے کر خودکش حملہ ناکام بنا دیا

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب اور صوبہ  خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے جنڈ اور خوشحال گڑھ پل (کوہاٹ کے قریب) میں ایک شہری نے اپنی جان دے کر خودکش حملہ ناکام بنا دیا۔

 

اطلاعات کے مطابق ایک مشتبہ شخص کھیتوں کے راستے علاقے کی جانب بڑھ رہا تھا، جسے ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاؤں منکور کے رہائشی لیاقت نے روکا اور اس کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کی۔ اسی دوران مشتبہ شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں شہری لیاقت موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

 

عینی شاہدین کے مطابق لیاقت پاکستان ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور کا ممکنہ ہدف قریبی پنجاب پولیس کی حساس چیک پوسٹ تھا، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

واقعے کے بعد آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا اور ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان منکور چیک پوسٹ کے قریب موقع پر پہنچ گئے اور شواہد کا جائزہ لیا۔ حساس اداروں کی جانب سے بھی تحقیقات جاری ہیں اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ 

 

پولیس کے مطابق حملہ آور چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C