اپوزیشن کی سیاست دفن ہوگئی: وزیر سائنس فواد چوہدری
👁️ 123 بار دیکھا گیا
اپوزیشن کی سیاست دفن ہوگئی: وزیر سائنس فواد چوہدری
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن ناکام ہوگئی۔ مولانا فضل الرحمان نے بچہ بنا کر مریم نواز اور بلاول بھٹو کو استعمال کیا۔ اپوزیشن کی سیاست دفن ہوگئی ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں کہ ان کے 5 ووٹ کہاں گئے؟
Federal Minister For Science And Technology Fawad Choudhry Media Talk outside National Assembly Islamabad after Senate rejects no-confidence resolution moved by Opposition against Chairman Senate (01.08.19) #PTI @fawadchaudhry pic.twitter.com/uyTgmGunrT
— PTI (@PTIofficial) August 1, 2019
وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی نے کہا کہ اکثر سینیٹرز کی رائے تھی کہ یہ تحریکِ عدم اعتماد ٹھیک نہیں، لیکن کچے ذہنوں کے فیصلہ تھا کہ ابو کیلئے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا ہے۔ ان کے ابو جیلوں میں ہیں اور پیسے بھی نہیں دینا چاہتے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کو خطرہ ہے تو مولانا فضل الرحمان کی جیبیں بھی چیک کرے۔ مولانا نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کو استعمال کیا۔ اپوزیشن کے ساتھ ہمارا کوئی بڑا جھگڑا نہیں ہے۔ وہ چاہتی ہے کیسز اور احتساب پر حکومت بات نہ کرے جبکہ قانون میں پلی بارگین کا آپشن ہے، پیسا دے دیں اور باہر چلے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی کامیابی سے حکومت اور ایوان مضبوط ہوا۔ کیا پتہ حاصل بزنجو نے صادق سنجرانی کے حق میں ووٹ دیا ہو۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C