اہم طالبان لیڈر ملا عبدالغنی برادر المعروف ملا برادر کابل پہنچ گئے
👁️ 60 بار دیکھا گیا
اہم طالبان لیڈر ملا عبدالغنی برادر المعروف ملا برادر کابل پہنچ گئے
کابل (ڈیلی اردو) طالبان کے نائب امیر اور قطر سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر المعروف ملا برادر دوحہ سے قطری فضائیہ کے جدید ترین خصوصی طیارے میں افغانستان پہنچے۔
ذرائع کے مطابق قطر ائیر فورس کے رجسٹریشن A7-PAM بوئنگ سی17 گلوب ماسٹر تھری نے شام کو قندھار ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔
— Dr.M.Naeem (@IeaOffice) August 17, 2021
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے نائب امیر اور قطر میں سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر المعروف ملا برادر افغانستان پہنچ چکے ہیں جہاں انہیں اہم ذمے داری سونپے جانے کا امکان ہے۔
ملا عبدالغنی برادر قندھار ائیرپورٹ پر اترے
طالبان نےویڈیو رپورٹ جاری کردی، پاکستان سے افغانستان جانےکا بھارتی پروپیگنڈا جھوٹ نکلا
ملا عبدالغنی برادر وفد کے ہمراہ قطر ائیر فورس کے طیارے میں دوحا سے قندھار پہنچے جہاں ان کا استقبال کیا گیا اور جلوس کی شکل میں شہر کے اندر لے جایا گیا pic.twitter.com/DzpVYbfM9x— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 17, 2021
“ملا برادر” کے نام سے جانے جانے والے ملا عبدالغنی برادر 1994 میں افغانستان میں قائم ہونے والی تنظیم طالبان کے بانی قائدین میں سے ہیں۔
ملا عبدالغنی برادر 1968 میں افغانستان کے صوبے ارزوگان میں پیدا ہوئے اور ان کا تعلق افغانستان کے انتہائی بااثر پوپلزئی قبیلے سے ہے، وہ کئی سال افغان صوبے قندھار میں مقیم رہے اور طالبان دور میں ہرات کے گورنر رہنے کے علاوہ طالبان فوج کے سربراہ بھی رہے۔
سنہ 1998 میں جب طالبان نے افغان صوبے بامیان پر قبضہ کیا تو اس وقت ملا عبدالغنی برادر ہی طالبان کے کمانڈر تھے۔
ملا عبد الغنی برادر افغانستان میں طالبان کارروائیوں کی نگرانی کے علاوہ تنظیم کے مالی امور بھی چلاتے تھے۔
ملا برادر طالبان رہنما ملا محمد عمر کے سب سے قابل اعتماد سپاہی اور نائب تھے، 2001 میں جب طالبان کو اقتدار سے ہٹایا گیا تو اُس وقت وہ نائب وزیر دفاع تھے، افغانستان پر امریکی قبضے کے بعد وہ نیٹو افواج کے خلاف جنگ کے سربراہ بن گئے۔
فروری 2010 میں پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کارروائی میں ملا برادر کو پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا اور افغان حکومت سے امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے اُنہیں 2018 میں رہا کر دیا گیا۔
رہائی کے بعد انہیں قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کا سربراہ مقرر کیا گیا جہاں اُنہوں نے دوحہ میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی قیادت کی۔
2020 میں امریکا کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط ملا عبدالغنی برادر نے ہی کیے تھے جس کے بعد افغانستان میں امریکا کی 20 سالہ جنگ کا خاتمہ ہوا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C