ایبٹ آباد: پولیس نے جھڑپ میں 10 کارکنان کو قتل کردیا، تحریک لبیک پاکستان کا دعویٰ
👁️ 96 بار دیکھا گیا
ایبٹ آباد: پولیس نے جھڑپ میں 10 کارکنان کو قتل کردیا، تحریک لبیک پاکستان کا دعویٰ
ایبٹ آباد (ڈیلی اردو) تحریک لبیک پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کی رات ضلع ایبٹ آباد کے گاؤں چنبہ کے مرکزی پل پر تصادم کے دوران پولیس نے اس کے 10 کارکنان کو قتل اور سیکڑوں کو زخمی کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق دوسری جانب پولیس نے ٹی ایل پی ورکرز کی اموات کی تردید کی اور کہا کہ ان کے 33 اہلکار تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کی گولیوں سے زخمی ہوئے۔
پولیس حکام نے مسلح حملوں، فائرنگ، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں کے الزامات کے تحت مذہبی سیاسی جماعت کے 34 کارکنوں کی گرفتاری کا بھی انکشاف کیا۔
پولیس اور ٹی ایل پی ورکز کے درمیان یہ تصادم اس وقت ہوا جب ایبٹ آباد پولیس نے تحریک لبیک کے ہزاروں کارکنوں کو تحصیل حویلیاں میں منعقد کیے جانے والے عید میلاد النبی کے جلوس میں شرکت سے روکا۔
ٹی ایل پی کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی قیادت میں ہونے والے مارچ کے شرکا نے دونوں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلوسوں اور اجتماعات پر پابندی کے بعد پل کے آگے اور اس پر رکھے شپنگ کنٹینرز کو ہٹانے کی کوشش کی۔
پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس بھی فائر کیے جب کہ ٹی ایل پی نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے ان پر گولیاں چلائیں۔
رابطہ کرنے پر ٹی ایل پی ہزارہ زون کے سیکریٹری اطلاعات سید قاصد علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ پولیس فائرنگ سے پارٹی کے 10 سے زائد کارکن ہلاک اور 50 شدید زخمی ہوئے، دیگر سیکڑوں کارکنان کو چوٹیں بھی لگیں جب کہ پولیس کارروائی کے بعد متعدد ورکرز لاپتا بھی ہیں۔
سید قاصد علی شاہ نے ڈان کو فون پر بتایا کہ حویلیاں کے راستے پر پولیس نے ہمارے پرامن کارکنوں پر سیدھی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس فائر کیے۔
تاہم انہوں نے ہلاک ہونے والے صرف 3 کارکنوں کے نام بتائے جن میں حافظ محمد اعظم، حافظ مبشر بھٹی اور حافظ محمد شکیل شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک کارکنان کی صحیح تعداد منگل تک سامنے آجائے گی۔
ٹی ایل پی رہنما نے الزام لگایا کہ پولیس نے چنبہ پل پر گرفتار کرنے کے بعد ہمارے متعدد کارکنوں پر شدید تشدد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد علامہ سعد رضوی نے ’دانشمندی سے کام لیا بصورت دیگر جاں بحق کارکنا کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خشتہ تھا۔
سید قاصد علی شاہ نے کہا کہ پارٹی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان لاہور میں اپنی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں کرے گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹی ایل پی کے کارکنان کی تعداد 30 ہزار تھی جو جی ٹی روڈ کے راستے ہزارہ ڈویژن کی حدود میں داخل ہوئے جن کی قیادت پارٹی سربراہ علامہ سعد رضوی کر رہے تھے تاہم پولیس نے شرکا کی تعداد 6 ہزار بتائی۔
ٹی ایل پی ہزارہ کی مقامی قیادت نے مبینہ طور پر سعد رضوی کو اتوار کے روز حویلیاں میں منعقد ہونے والے میلاد النبی کے جلوس سے خطاب کے لیے مدعو کیا تھا۔
ایک پولیس اہلکار نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے ٹی ایل پی کارکنان پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال اس وقت کیا جب انہوں نے چمبہ پل سے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی اور روکنے پر پولیس پر پتھراؤ کیا اور کئی پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا، تاہم ٹی ایل پی کی سینئر قیادت کی مداخلت کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔
https://twitter.com/DpoAbbottabad/status/1582002084022743042?t=ITgAmvEBS4hR3ObPzz9kag&s=19
ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق پابندی کے باوجود ٹی ایل پی کارکنان کو حویلیاں کی حدود میں داخل ہونے سے روکنے کے دوران سینئر افسران سمیت 33 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، ٹی ایل پی کے 34 کارکنوں کو گرفتار کیا کیا گیا جب کہ سعد رضوی سمیت دیگر ٹی ایل پی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔
https://twitter.com/DpoAbbottabad/status/1582017179872284673?t=730zapjX96UTF_788uaCIA&s=19
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ہلاک
21/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع ابیئی خطے میں بازار پر ڈرون حملہ، ہلاکتیں 153 ہو گئیں
21/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
پاکستان میں لاپتا افراد کے 11 ہزار سے زائد کیسز میں سے 9,596 حل ہونے کا دعویٰ، 1,439 تاحال زیرِ تفتیش
21/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ٹانک: جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد ہدایت عرف بدری ہلاک
21/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11921 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9275 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7535 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5489 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C