ایتھوپیا: باغیوں کا اہم شمالی شہروں پر قبضے کا دعویٰ
👁️ 44 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا: باغیوں کا اہم شمالی شہروں پر قبضے کا دعویٰ
عدیس ابابا (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/اے ایف پی/روئٹرز) ایتھوپیائی حکام نے عوام سے تیگرائی میں ان انتہا پسندوں کے خلاف مسلح جد وجہد میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے جنہوں نے اہم شہروں پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ امہارا کی صوبائی حکومت نے خطے میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا ہے۔
تیگرائی پیپلز لبریشن فرنٹ (ٹی پی ایل ایف) نے اتھوپیا کو جبوتی سے جوڑنے والی اہم شاہراہ پر واقع کومبلوچا شہر پر قبضہ کرلینے کا دعوی کیا ہے۔ اس کے علاوہ اورمو لبریشن آرمی (او ایل اے) کے انتہا پسندوں نے ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا سے 325 کلومیٹر دور واقع کیمیزے شہر میں حکومتی فورسز کو شکست دینے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ باغی کون ہیں؟
انتہاپسند تنظیم ٹی پی ایل ایف کے ترجمان گیٹا شیو ریڈا نے ٹوئٹر پر اپنے پوسٹ میں کہا کہ تیگرائی فورسز نے ”کومبلوچا اور اس کے ہوائی اڈے پر اتوار کے روز پوری طرح قبضہ کرلیا۔”
انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی ایف اقوام متحدہ کی جانب سے تیگرائی اور امہارا میں جاری امدادی اقدامات میں تعاون کرے گی اور ان کے گوداموں کی حفاظت کرے گی۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے جنگ سے تباہ حال علاقوں میں امداد کی سپلائی پر روک لگا دی ہے۔
اگر جنگجو تنظیموں کے دعوے درست ثابت ہوئے تو جون میں حکومتی فورسز سے تیگرائی کے بیشتر علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے وسطی ایتھوپیا میں ٹی پی ایل ایف کی یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ کومبلوچا ایتھوپیائی دارالحکومت عدیس ابابا سے تقریباً 375 کلومیٹر دور ہے۔
اس طرح کی خبروں کی آزادانہ طورپر تصدیق کافی مشکل ہے کیونکہ ملک کے شمالی خطے میں میڈیا پر پوری طرح پابندی ہے۔
او ایل اے کے ترجمان اوڈا ٹاربی نے کہا کہ گرو پ نے کومبلوچا سے 53 کلومیٹر جنوب میں واقعے کیمیزے شہر پر قبضہ کرلیا ہے۔
اوایل اے اورمو لبریشن فرنٹ سے علیحدہ ہوکر کام کرنے والی ایک غیر قانونی تنظیم ہے۔ اس نے اگست میں ٹی پی ایل ایف کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔
حکومت کا ردعمل کیا ہے؟
ایتھوپیا کی حکومت نے فی الحال کومبلوچا کے باغیوں کے ہاتھوں میں چلے جانے کی تردید کی ہے اور کہا کہ حکومتی فورسز اس اہم شہر میں اب بھی مقابلہ کر رہی ہے۔
حکومت کے ترجمان لیگیسے ٹولو نے بتایا کہ ایتھوپیائی فورسز اور ٹی پی ایل ایف کے درمیان کومبلوچا اور قریبی ڈیزی قصبے میں جنگ جاری ہے۔ یہ دونوں شہر امہارا خطے میں آتے ہیں۔
وزیر اعظم ایبی احمد نے فیس بک پوسٹ میں ایتھوپیائی شہریوں سے اپیل کی،”ٹی پی ایل ایف کی تخریبی اقدامات کو روکنے کے لیے ہر طرح کے ہتھیار استعمال کریں تاکہ اسے شکست دے سکیں اوردفن کرسکیں۔”
ایتھوپیائی حکومت کے ایک ترجمان نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ایتھوپیائی فضائیہ نے اتوار کے روز ”ایک فوجی تربیتی کیمپ پر بمباری کی جو باغیوں کی تقرری اور تربیتی مرکز کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔”
تیگرائی کے دارالحکومت میکیلے میں ایک فضائی حملے کے بعد آگ لگنے سے دھوئیں کے سیاہ بادلوں اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔
امہارا ریجنل اسٹیٹ کاونسل نے ریاست میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے۔ رات آٹھ بجے کے بعد سے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور تما م حکومتی اداروں کو اپنے بجٹ اور تمام وسائل کو اس صورت حال سے نمٹنے پر خرچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
سرکاری حکم نامہ میں عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ عوام کو متحرک اور محاذ پر ان کی قیادت کریں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکام کو اپنی گاڑیاں فراہم کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C