ایران امریکا کشیدگی: امریکا کی زیر قیادت عسکری مشن آبنائے ہرمز میں سرگرم
👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران امریکا کشیدگی: امریکا کی زیر قیادت عسکری مشن آبنائے ہرمز میں سرگرم
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا کی سربراہی میں قائم ہونے والے نئے عسکری مشن نے آبنائے ہرمز میں کام شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس مشن کا مقصد اس آبی گزرگاہ میں جہازوں کی آمد و رفت اور آئل ٹینکروں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
پینٹاگون نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ساتھ برطانیہ،آسٹریلیا اور بحرین کے دستے بھی اس مشن کا حصہ ہیں۔ امریکا دیگر ممالک سے بھی اس سلسلے میں بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے صحافیوں کو بتایا کہ اس بحری حفاظتی مشن کو آپریشن سینٹینل کا نام دیا گیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آیندہ کئی اور ممالک بھی اس فوجی مشن میں شامل ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کی خاص بات یہ ہے کہ تجارتی جہاز رانی، بالخصوص تیل اور گیس کی بین الاقوامی تجارت کے لیے یہ دنیا کے اہم ترین سمندری راستوں میں سے ایک ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ اس فوجی مشن کا مقصد ایسی کسی اشتعال انگیزی کو بھی روکنا ہے، جو پھیل کر اس خطے میں کسی بڑے تنازع کی وجہ بن سکتی ہو۔
انہوں نے زور دے کر یہ کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ کوئی تنازع نہیں چاہتا۔ امریکی وزیر دفاع نے اس بارے میں کوئی ٹھوس یا واضح اعداد و شمار پیش نہ کیے کہ اس فوجی مشن میں اب تک کتنے جہاز یا فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم یہ بات طے شدہ ہے کہ برطانیہ اس مشن میں شمولیت کے لیے اپنے 2 جنگی جہاز خلیج کی طرف بھیج چکا ہے۔
امریکا اور ایران کے مابین موجودہ کشیدگی کی وجہ سے خلیج فارس میں خاص طور پر آبنائے ہرمز کے علاقے میں سلامتی کی صورت حال سے متعلق تشویش بہت زیادہ ہو چکی ہے اور حالات پہلے کی نسبت کافی خراب ہیں۔
امریکا نے جرمنی سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ بھی اس بحری حفاظتی مشن میں شامل ہو جائے، لیکن برلن میں چانسلر انجیلا مرکل کی حکومت نے اس امریکی فوجی مشن میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے برعکس جرمنی نے اپنی یہ کوششیں تیز کر دی تھیں کہ یورپی یونین کو خطے میں اپنا ایک علاحدہ مبصر مشن بھیجنا چاہیے۔
امریکا کا الزام ہے کہ ایران مبینہ طور پر خلیج فارس کے علاقے میں تجارتی جہازوں پر کیے جانے والے ان کئی حملوں میں ملوث رہا ہے، جو حالیہ چند مہینوں کے دوران دیکھنے میں آ چکے ہیں۔
اس کے برعکس ایران اپنے خلاف ان الزامات کی پرزور تردید کرتا ہے اور اس نے ان مبینہ حملوں کی بھرپور مذمت بھی کی تھی۔
دوسری جانب امریکی وزیر دفاع مائیک پومپیو اور سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز لسعود نے بدھ کے روز واشنگٹن میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے خطے میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے مل کرکوششیں جاری رکھنے سے اتفاق کیا۔
سعودی نائب وزیر دفاع اور امریکی وزیرخارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں اور یمن میں جاری کشیدگی کو بات چیت کے ذریعے ختم کرنے کی کوششوں سے اتفاق کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C