ایران: بیرونی ممالک سے رابطوں کے الزام میں 12 افراد گرفتار
👁️ 28 بار دیکھا گیا
ایران: بیرونی ممالک سے رابطوں کے الزام میں 12 افراد گرفتار
تہران (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق، ایلیٹ فورس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے منگل کو 12 افراد کو گرفتار کیا جن پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ان کا تعلق بیرون ملک ایجنٹوں سے ہے اور وہ “تخریب کاری” کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نیٹ ورک کے ارکان، جرمنی اور ہالینڈ میں رہنے والے انقلاب مخالف ایجنٹوں کی رہنمائی میں، جنگی ہتھیار خریدکراور قومی سلامتی کے خلاف کام کر تے ہوئے، تخریبی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
بیان میں گرفتار کیے گئے افراد کی قومیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا اور نہ ہی کوئی اور تفصیل دی گئی ہے۔
16 ستمبر کو پولیس کی حراست میں ایک 22 سالہ ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد سے، ایران ملک گیر احتجاج کی لپیٹ میں ہے جو 1979 میں شہنشاہت کا تختہ الٹ کر اسلامی جمہوریہ کے قیام کے بعد سے قائم ہونے والی علما کی حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔
لباس سے متعلق سخت سرکاری ضابطوں پر عمل درآمد کے لیے قائم کی جانے والی پولیس فورس نے مہسا کو اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ اپنے بھائی کے ساتھ تہران آ رہی تھی۔ اس پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اپنا سر ضابطوں کے مطابق ڈھانپنے میں ناکام رہی ہے۔
خلاق کا نفاذ کرنے والی پولیس نے مبینہ طور پر مہسا پر تشدد کیا ،جس دوران وہ بے ہوش ہو گئی، اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس مہسا امینی پر کسی قسم کے تشدد سے انکار کرتی ہے، لیکن ملک میں اس کی تدفین کے بعد سے مظاہروں کا سلسسلہ جاری ہے، جس دوران پولیس کی جانب سے طاقت کے بے دریغ استعمال کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
تہران مغربی انٹیلی جنس سروسز اور جلا وطن ایرانی کردوں پر مظاہروں کو ہوا دینے، انہیں منظم کرنے اور ایران میں خانہ جنگی کو بھڑکانے کا الزام لگاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C