ایران جنگ بندی پاکستان کی درخواست پر، ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا، امریکی صدر
👁️ 616 بار دیکھا گیا
ایران جنگ بندی پاکستان کی درخواست پر، ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا، امریکی صدر
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی دراصل پاکستان کی درخواست پر بطور “فیور” کی گئی۔
ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ وہ خود اس جنگ بندی کے حق میں نہیں تھے، تاہم دیگر ممالک کی درخواست پر اسے قبول کیا گیا۔ ان کے مطابق اس معاملے میں پاکستان کی قیادت نے کردار ادا کیا۔
ٹرمپ نے پاکستانی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “وہ شاندار لوگ ہیں”۔
انہوں نے ایران کی جانب سے دی گئی جوہری تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کے مطابق 20 سال تک جوہری پروگرام کی معطلی پر انہیں اعتراض نہیں، تاہم یورینیم افزودگی کی ضمانتیں تسلی بخش نہیں۔
چینی صدر شی جن پنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ چین بھی اس مؤقف کی حمایت کرتا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے چاہئیں اور آبنائے ہرمز کو کھلا رکھا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ چند دنوں میں ایران سے تیل خریدنے والی چینی کمپنیوں پر عائد پابندیوں پر نظرِ ثانی کر سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید بتایا کہ چین امریکہ سے اربوں ڈالر کی سویا بین خریدے گا، جو امریکی کسانوں کے لیے مثبت خبر ہے۔
تائیوان سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ ان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اور چین کے ساتھ اس معاملے پر کوئی وعدہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری دینے یا نہ دینے پر ابھی فیصلہ نہیں کر رہے۔
چینی صدر سے ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے ساتھ تائیوان اور علاقائی معاملات پر گفتگو ہوئی، تاہم انہیں نہیں لگتا کہ تائیوان پر کوئی فوری تنازع پیدا ہوگا۔
جب ان سے چینی صدر کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ انہیں چین کا صدر سمجھتے ہیں اور ان کی عزت کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5136 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C