01/April/2026

ایران جنگ کے آئندہ چند روز فیصلہ کن ہوں گے، امریکی وزیر دفاع

👁️ 188 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران جنگ کے آئندہ چند روز فیصلہ کن ہوں گے، امریکی وزیر دفاع

ایران جنگ کے آئندہ چند روز فیصلہ کن ہوں گے، امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن (ڈیلی اردو/روئٹرز) امریکہ کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں آئندہ چند دن فیصلہ کن ہوں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے تہران کو خبردار بھی کیا کہ اگر کوئی معاہدہ نہ کیا گیا، تو تنازعہ مزید شدت اختیار کر لے گا۔ 

 

ہیگستھ کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا، جب ایک ایرانی حملے کے نتیجے میں دبئی کے قریب ایک مکمل طور پر لدا ہوا آئل ٹینکر آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا، جو 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے آغاز کے بعد سے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر تازہ ترین حملہ ہے۔

 

امریکی وزیر دفاع  نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدے کے لیے تیار ہیں اور مذاکرات جاری ہیں، تاہم اگر ایران نے شرائط تسلیم نہ کیں تو امریکہ جنگ جاری رکھنے کے لیے بھی تیار ہے۔

 

ہیگستھ نے کہا، ’’ہمارے پاس زیادہ سے زیادہ آپشنز ہیں جبکہ ان (ایران) کے پاس آپشنز کم ہوتی جا رہی ہیں۔ صرف ایک ماہ میں ہم نے حالات کا رخ متعین کر دیا ہے، آئندہ دن فیصلہ کن ہوں گے۔ ایران یہ جانتا ہے اور عسکری طور پر وہ زیادہ کچھ نہیں کر سکتا۔‘‘

 

امریکی کارروائیاں جاری، مزید فوجی تعینات

 

امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ ایران کی عسکری صلاحیتوں کو مسلسل کمزور اور تباہ کر رہا ہے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ امریکی فوج اہم صنعتی اور تحقیقی مراکز کو نشانہ بنا رہی ہے اور 150 سے زائد ایرانی بحری جہاز تباہ کیے جا چکے ہیں، جبکہ ہیگستھ نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں کے باعث ایران میں فوجیوں کے  فرار کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں۔

 

روئٹرز کے مطابق امریکی فوج کی ایلیٹ 82 ویں ایئربورن ڈویژن کے ہزاروں اہلکار مشرق وسطیٰ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، جو ممکنہ طور پر زمینی کارروائی کے آپشن کو بھی تقویت دے سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C