ایران جوہری تنازع پر امریکہ کے آگے نہیں جھکے گا، ایرانی وزیرِ خارجہ
👁️ 124 بار دیکھا گیا
ایران جوہری تنازع پر امریکہ کے آگے نہیں جھکے گا، ایرانی وزیرِ خارجہ
تہران (ڈیلی اردو/ارنا/بی بی سی) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کے بعد تہران میں مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی پابندیوں اور دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا اور نہ ہی امریکہ سے براہ راست مذاکرات کیے جائیں گے۔
روسی وزیر خارجہ ایران کے ایک روزہ دورہ پر منگل کے روز تہران پہنچے تھے۔
مشترکہ کانفرنس کے دوران عباس عراقچی کا کہنا تھا، ’جوہری مذاکرات پر ایران کا موقف بالکل واضح ہے۔ ہم دباؤ، دھمکی یا پابندیوں تلے مذاکرات نہیں کریں گے۔‘
’لہذا جب تک امریکہ ایران پر ’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘ ڈالنے کی اپنی مہم جاری رکھے گا تب تک جوہری معاملے پر ہمارے اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔‘
خیال رہے کہ دوسری مرتبہ صدر بننے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اپنی ’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘ مہم کو بحال کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں ایرانی تیل کی برآمدات مکمل طور پر روکنا بھی شامل ہے تاکہ ایران پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔
عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ ایران روس اور چین کے تعاون سے جوہری معاملے پر اپنے موقف کو مربوط کرے گا۔
اس موقع پر روسی وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی یکطرفہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس ان پابندیوں کے باعث ایران کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کی کوشش کرے گا۔
ایرانی جوہری معاہدے کے متعلق بات کرتے ہوئے سر گئی لاروف کا کہنا تھا کہ اس معاملے کا سفارتی حل اب بھی موجود ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے دھمکی یا طاقت کا سہارا لینے کے بجائے سفارتی ذرائع استعمال کیے جائیں۔
’ہم اس کے [سفارتی] حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔‘
روسی صدر کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ رواں ماہ سعودی عرب میں امریکی اور روسی وزارئے خارجہ کی سطح پر وفود کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
26/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
بلوچستان: واشک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
26/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی تیاری میں مصروف، حکم ملنے پر 96 گھنٹوں میں کارروائی ممکن
26/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی تیل پائپ لائن پر نئے حملوں کا دعویٰ، سعودی اتحاد نے میزائل روکنے کی تصدیق کردی
26/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کا اسرائیلی انتخابات پر تبصرہ، تہران کو کسی بھی امیدوار کی کامیابی سے فرق نہیں پڑتا: اسماعیل بقائی
26/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام تہران میں اکٹھے، عاصم منیر، سعودی وزیر دفاع اور ترک انٹیلی جنس سربراہ کی ایرانی قیادت سے ملاقات
26/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26404 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15642 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11937 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9300 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7553 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5518 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C