ایران: دفاعی صنعت میں تخریب کاری کی ‘سب سے بڑی سازش’ ناکام
👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران: دفاعی صنعت میں تخریب کاری کی ‘سب سے بڑی سازش’ ناکام
تہران (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) تہران میں حکام نے اسرائیل پر ایران کے میزائل، ہوا بازی اور خلائی صنعت کے خلاف سازش کا الزام لگایا ہے۔ اسرائیل نے ایرانی الزامات کے جواب میں ابھی تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
ایران کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس نے ملک کی میزائل، ہوا بازی اور خلائی ٹیکنالوجی کی فوجی صنعت کے خلاف “سب سے بڑی تخریب کاری کی سازش” کو ناکام بنا دیا ہے۔
سرکاری ٹی وی نے جمعرات کو اس سازش کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہونے کا الزام لگایا۔ اسرائیل اور ایران کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے خلاف ڈھکی چھپی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ان کارروائیوں میں تخریب کاری اور قتل کی سازشوں کے باہمی الزامات بھی ہیں۔
ایران کے سرکاری ٹی وی نے کہا، “وزارت دفاع کے انٹیلی جنس یونٹ نے ایران کی میزائل، ہوا بازی اور فضائی ٹیکنالوجی کی عسکری صنعت کو سبوتاژ کرنے کے سب سے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔” بیان میں مزید کہا گیا، “یہ تخریب کاری اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز اور ان کے ایجنٹوں کی رہنمائی میں کی گئی۔”
اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ایرانی وزارت دفاع کے ایک نامعلوم اہلکار نے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ایجنٹوں کے ایک نیٹ ورک نے جدید میزائلوں کی تیاری میں خراب پرزے متعارف کرانے کی کوشش کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C