ایران: شہید قاسم سلیمانی کی جسد خاکی تہران پہنچا دی گئی
👁️ 111 بار دیکھا گیا
ایران: شہید قاسم سلیمانی کی جسد خاکی تہران پہنچا دی گئی
تہران (ڈیلی اردو) امریکی ڈرون حملے میں شہید ہونے والے القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی میت تہران پہنچا دی گئی ہے۔
3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکی راکٹ حملے میں شہید ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کی میت تہران پہنچا دی گئی۔
https://twitter.com/Partisangirl/status/1213508050440450049?s=08
تفصیلات کے مطابق قاسم سلیمانی کی میت تہران پہنچا دی گئی ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں افراد جمع ہو گئے ہیں اور اپنے ہیرو کا استقبال کر رہے ہیں تاہم ان کی تدفین منگل کے روز ان کے آبائی شہر کرمان میں کی جائے گی جس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔
دو روز قبل عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پرامریکا کی جانب سے ڈرون حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 9 افراد شہید ہوگئے تھے۔ ڈرون حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس بھی شہید ہوئے تھے۔
گزشتہ روز عراق کے دارالحکومت بغداد میں قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ اداکی گئی تھی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی اس موقع پر جنازے میں شریک لوگوں نے امریکا مردہ باد کے نعرے بھی لگائے تھے۔ قاسم سلیمانی کو ان کے آبائی قصبے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
https://twitter.com/Seamus_Malek/status/1213039666519166976?s=08
یاد رہے کہ دو روز قبل امریکا نے ایرانی جنرل اور القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو ساتھیوں سمیت شہید کر دیا تھا، جس کے بعد ایران اور عراق میں القدس کے حامیوں کے مظاہرے جاری ہیں۔
دوسری جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
ایرانی فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف نے کہا تھا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر امریکا کی خوشی کو جلد سوگ میں تبدیل کر دیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی واضح کیا تھا کہ ایران کسی بھی وقت اور کسی بھی انداز میں جواب دینے کا حق رکھتا ہے، امریکا نے بڑی غلطی کی۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کا مقصد ایران سے جنگ کا آغاز نہیں، جنگ کو روکنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C