ایران فرقہ واریت کو فروغ دے رہا ہے، سعودی فرمانروا کا الزام
👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران فرقہ واریت کو فروغ دے رہا ہے، سعودی فرمانروا کا الزام
ریاض (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈوئچے ویلے) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اپنی دیرینہ حریف ملک ایران سے کہا ہے کہ وہ خطے میں اپنے منفی طرز عمل کو تبدیل کرے۔ ریاض نے تہران پر سعودی عرب کو میزائل سے نشانہ بنانے والے یمنی باغیوں کی مدد کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
خادم الحرمين الشريفين يفتتح أعمال السنة الثانية من الدورة الثامنة لمجلس الشورى. @ShuraCouncil_SA #خطاب_الملك_في_مجلس_الشورى pic.twitter.com/xHdJksLwQn
— التواصل الحكومي (@CGCSaudi) December 29, 2021
شاہ سلمان نے ملک کی مجلس شوریٰ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا، ” ہمیں امید ہے کہ ایران اپنی پالیسی اور خطے میں اپنے منفی رویے کو تبدیل کرے گا اور مذاکرت اور تعاون کی طرف لوٹے گا۔‘‘
‘ایران فرقہ واریت کو فروغ دے رہا ہے‘
شاہ سلمان نے اپنے خطاب میں مزید کہا، ”ہم خطے میں سلامتی اور تحفظ کو غیر مستحکم کرنے کی ایرانی پالیسی کو شدید تشویش کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی شاہ سلمان نے ایران پر خطے میں فرقہ واریت پھیلانے والی اور مسلح تنظیموں کو ”بنانے اور انہیں تعاون‘‘ فراہم کرنے کا بھی الزام عائد کیا،”ہم مشاہدہ کر رہے ہیں کہ تہران حکومت دہشت گرد حوثی ملیشیا کی پشت پناہی کر رہا ہے، جس کی وجہ سے یمن کی جنگ طوالت اختیار کر رہی ہے اور انسانی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اور ساتھ ہی یہ صورتحال سعودی عرب کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔‘‘
چار منٹ کا خطاب
شاہ سلمان کا یہ خطاب تقریبا چار منٹ کا تھا۔ اس قلیل سے وقت میں بھی انہوں نے کئی وقفے کیے اور وہ بہت ہی آہستہ آہستہ ایک سفید کاغذ پر لکھا ہوا اپنا یہ خطاب پڑھ رہے تھے۔ ان کی یہ تقریر طے شدہ وقت کے تین گھنٹوں کے بعد نشر کی گئی، جسے بعد میں سعودی نیوز ایجنسی نے مکمل شائع کیا۔ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ انہوں نے اس مجلس شوری سے ورچوئلی خطاب کیا ہے۔ مجلس شوری ملک کا اہم ترین مشاورتی ادارہ ہے۔
فيديو | #الملك_سلمان: نشكر المواطنين والمقيمين العاملين في مواجهة جائحة #كورونا كما نشكر جنودنا البواسل بجميع القطاعات في #الحد_الجنوبي#الإخبارية #خطاب_الملك_في_مجلس_الشورى pic.twitter.com/OSylMKhXCb
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) December 29, 2021
ریاض اور تہران ایک دوسرے کے مخالف
ریاض اور تہران دہائیوں سے ایک دوسرے کے شدید مخالف ہیں۔ اور خطے کے تنازعات میں ہمیشہ ایک دوسرے کی مخالفت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر یمنی تنازعہ جہاں سعودی عرب ایک عسکری اتحاد کی سربراہی کر رہا ہے جبکہ ایران اس اتحاد کے خلاف لڑنے والے حوثی باغیوں کا ساتھ دے رہا ہے۔ ابھی حال ہی میں سعودی عرب نے ایران پر حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنے اور لبنانی تنظیم حزب اللہ پر انہیں تربیت فراہم کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ تہران اور حزب اللہ دونوں نے سعودی الزامات کی نفی کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا تھا۔
سعودی عرب اور ایران اپنے باہمی روابط کو بہتر بنانے کی کئی کوششیں کر چکے ہیں اور اس کی تازہ مثال اپریل میں بات چیت کے کئی ادوار تھے۔
شاہ سلمان کل جمعے کو چھیاسی برس کے ہو جائیں گے۔ ایران کے حوالے سے ان کے رویہ میں نرمی دکھائی دے رہی ہے۔ حالانکہ گزشتہ برس انہوں نے عالمی برادری سے ایران کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
لبنان سے انخلا نہیں ہوگا، اسرائیلی فوج سکیورٹی زونز میں موجود رہیگی، وزیر دفاع
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C