ایران فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کی بھر پور حمایت کرتا ہے: آیت اللہ علی رضا اعرافی
👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کی بھر پور حمایت کرتا ہے: آیت اللہ علی رضا اعرافی
لاہور (ڈیلی اردو) ایران کے دینی مدارس کے سربراہ اور امام جمعہ قم آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کہا ہے کہ ایران،فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کی بھر پور حمایت کرتا ہے، جہاں کی اکثریت آبادی اہل سنت ہے۔
انقلاب اسلامی، امت کے درمیان وحد ت کی تاکید اور تکفیری رویوں کے خاتمے پر زور دیتا ہے، 20 مجتہدین کے فتاویٰ موجود ہیں کہ دوسرے مذاہب اسلامی کی توہین جائز نہیں، اس سے اسلام دشمنوں کو شکست ہو رہی ہے جو مسلمانوں میں فرقے کی بنیاد پر اختلاف پیدا کرنا چاہتے ہیں، انقلاب اسلامی دنیا کی تمام ملتوں اور ممالک کو وحدت کی دعوت دیتا ہے۔
جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں انقلاب اسلامی ایران کی 40 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایسے دور میں رونما ہواجب مغربی مفکرین دعوی کرتے تھے کہ اسلام کے پاس معاشرتی اور سیاسی مسائل کا حل موجود نہیں،ایرانی انقلاب نے ثابت کردیا کہ صرف اسلام اور قرآن ہی عالمی مسائل حل کر سکتا ہے۔
انہوں نے جامعتہ المنتظر اور اہل سنت کی ممتاز درسگاہ جامعہ اشرفیہ کے درمیان باہمی روابط کو سراہتے ہوئے کہا کہ شیعہ سنی اتحاد امت محمدی کے لئے بہتر ہے اور یہی انقلاب اسلامی کاپیغام بھی ہےجو کہ سیاسی اور اقتصادی کی بجائے فکری،علمی اور معرفتی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ انقلاب عموماً اس ملک کے سیاسی حالات کو بدلتا ہے مگر انقلاب اسلامی ایران ،ا سلام کی ایسی قوت ہے جس کے پاس عالمی مشکلات کا حل موجود ہے کہ اسلام اور امت مسلمہ پر اعتماد کیا جاسکتا ہے۔
انقلاب اسلامی کو 40 سال گذر گئے اس کے خلاف سازشیں کی گئیں۔ عراق کے ساتھ 8 سالہ جنگ مسلط کی گئی، 17ہزار علما شہید کئے گئے اور اب تک عالمی اقتصادی پابندیوں کا سامنا ہے۔ مگر انقلاب اسلامی نہ صرف موجود ہے بلکہ ایران ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہے۔ جہاں 20 ہزار زیادہ مدارس میں ایک لاکھ سے زیادہ شیعہ سنی طلبا و طالبات علمی پیاس بجھا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C