ایران معاہدہ کرے ورنہ حملے جاری رہیں گے، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 246 بار دیکھا گیا
ایران معاہدہ کرے ورنہ حملے جاری رہیں گے، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا نے گزشتہ روز ایران پر "سخت حملہ" کیا تھا اور آج بھی مزید سخت حملے کیے جائیں گے۔
اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ قریب ہے، لیکن تہران تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو معاہدے پر دستخط کر دینے چاہئیں کیونکہ اسے کبھی بھی جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایران میں فوجی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی امریکی ہیلی کاپٹر کو گرائے جانے کے جواب میں کی گئی۔
ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے جسک، سرک اور قشم کے متعدد مقامات پر حملے کیے، جبکہ جوابی کارروائی میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور امریکا و ایران کے درمیان براہ راست تصادم کے خدشات مزید گہرے ہو گئے ہیں۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آج رات ایران پر بڑاحملہ کرے گا، اہم تنصیبات پر بمباری کی جائے گی۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر آج رات ہونے والے حملے سخت اور واضح ہوں گے۔ امریکا ایران میں اہم تنصیبات پر بمباری کرے گا۔آج رات کے حملے امریکی فوجی مفادات کو آگے بڑھائیں گے اور سفارتی پوزیشن کو مضبوط کریں گے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ایرانی میزائل اپنے ہدف کو نشانہ نہیں بناتے۔ اپاچی ہیلی کاپٹر کے پائلٹس کی حالت بہتر ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C