22/March/2026

ایران میں 8,000 سے زائد اہداف پر حملے کیے، امریکی فوج

👁️ 183 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران میں 8,000 سے زائد اہداف پر حملے کیے، امریکی فوج

ایران میں 8,000 سے زائد اہداف پر حملے کیے، امریکی فوج

واشنگٹن (ڈیلی اردو)امریکی فوج نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائیوں کے آغاز سے اب تک تین ہفتوں میں 8,000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ 

 

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر بریڈ کوپر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ان اہداف میں ایران کے 130 بحری جہاز بھی شامل ہیں۔ ان کے بقول یہ "دوسری جنگ عظیم کے بعد تین ہفتوں کے دوران کسی بحریہ کی سب سے بڑی تباہی" ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کی توجہ اب بھی آبنائے ہرمز میں عالمی تجارت کی آزادانہ نقل و حرکت کو درپیش ایران کے "دہائیوں پرانے خطرے" کو ختم کرنے پر مرکوز ہے۔ 

 

بریڈ کوپر کے مطابق اس ہفتے کے اوائل میں ایران کے ساحل کے قریب ایک زیرِ زمین تنصیب پر کئی 5,000 پاؤنڈ وزنی بم گرائے گئے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ تہران اس مضبوط زیرِ زمین مرکز کو بحری جہازوں کے خلاف کروز میزائل، موبائل میزائل لانچرز اور دیگر عسکری سازوسامان ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کر رہا تھا، جو عالمی جہازرانی کے لیے سنگین خطرہ بن رہے تھے۔ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے باعث آبنائے ہرمز، جو عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے ایک نہایت اہم گزرگاہ ہے، میں جہاز رانی تقریباﹰ بند ہو چکی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C