ایران میں افغان مہاجر کا چاقو سے حملہ، 6 افغانی اور 4 ایرانی ہلاک
👁️ 44 بار دیکھا گیا
ایران میں افغان مہاجر کا چاقو سے حملہ، 6 افغانی اور 4 ایرانی ہلاک
تہران (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) ایرانی صوبے کرمان میں ایک افغان مہاجر نے خنجر سے وار کرتے ہوئے کم از کم دس افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ حملہ آور فرار ہونے کی کوشش میں تھا کہ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔
ایرانی حکومتی میڈیا کے مطابق افغان مہاجر نے یہ حملہ ”ذاتی اختلافات‘‘ کی وجہ سے کیا۔ ایران کی ایرنا نیوز ایجنسی نے کرمان کے قائم مقام گورنر حسین رضائی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا۔ حسین رضائی کا کہنا تھا، ”رفسنجان میں ایک افغان شہری نے ذاتی اختلافات کی بنا پر دس افراد کو قتل کر دیا ہے۔‘‘
گورنر کے مطابق حملہ آور شام کو صوبے سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ رفسنجان کے ایک دیہی علاقے میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں چھ افغان اور چار ایرانی شہری شامل ہیں۔ اس حملے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
سرکاری نشریاتی ادارے ‘آئی آر آئی بی‘ کے مطابق ملزم مبینہ طور پر ”ذہنی مریض‘‘ ہے اور منشیات کا عادی ہے۔
ایران ایک عرصے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دیے ہوئے ہے۔ ایران کی افغانستان کے ساتھ تقریبا 900 کلومیٹر طویل سرحد ہے۔
اس سرحد کو عبور کرنا افغان شہری زندگی بچانے کا آخری سہارا سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب انسانی اسمگلروں کی چاندی ہے کیونکہ مفلس افغان لوگ بچی کھچی پونجی ان اسمگلروں کو دے کر ایران پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کئی یہ انتہائی مشکل سفر پیدل بھی اختیار کرتے ہیں۔ کئی افغان مہاجر ایران پہنچنے کی امید لیے راستے ہی میں دم توڑ دیتے ہیں۔
بین الاقوامی مہاجرت کے ادارے کے مطابق ایران میں 34 لاکھ افغان مہاجر سن 2020ء میں موجود تھے اور اب اس تعداد میں بھی خاصا اضافہ ہو چکا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایران کو پہلے ہی مشکل حالات کا سامنا ہے کیونکہ اس پر سخت اقتصادی پابندیوں کا نفاذ ہے اور ایسے میں تہران کو افغان مہاجرین کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کو سنبھالنا مشکل تر ہو رہا ہے۔ تہران کی ایک خاتون سیاسی مبصر ریا قنوشاوی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اس وقت مزید مہاجرین کا سنبھال کر اپنی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3282 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C