ایران میں افغانستان سے متعلق اجلاس میں افغان طالبان کی عدم شرکت، دہشت گردی سے متعلق خدشات دور کیے جائیں: پاکستان
👁️ 258 بار دیکھا گیا
ایران میں افغانستان سے متعلق اجلاس میں افغان طالبان کی عدم شرکت، دہشت گردی سے متعلق خدشات دور کیے جائیں: پاکستان
تہران (ڈیلی اردو/اے پی پی/بی بی سی) ایران کے دارالحکومت تہران میں اتوار کے روز افغانستان میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر ایک علاقائی اجلاس کا آغاز ہوا، جس میں افغانستان کے پڑوسی اور دیگر علاقائی ممالک کے نمائندے شریک ہیں، تاہم افغان طالبان نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
یہ اجلاس ایرانی وزارتِ خارجہ کے زیرِ اہتمام منعقد کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے، جس کا مقصد خطے کے ایک نہایت اہم اور حساس مسئلے پر علاقائی ممالک کے درمیان مشاورت اور تبادلۂ خیال کو فروغ دینا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغان طالبان کی عدم شرکت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم طالبان نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس کا ایران احترام کرتا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق اجلاس میں پاکستان، چین، روس، ازبکستان، تاجکستان اور ترکمانستان کے نمائندے شریک ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان کے نمائندۂ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کر رہے ہیں۔
محمد صادق نے اتوار کے روز اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ اجلاس کے دوران پاکستان نے واضح طور پر اپنا مؤقف پیش کیا کہ دہشت گردی سے متعلق اسلام آباد کے خدشات کو سنجیدگی سے دور کیا جانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ کا خواہاں ہے اور اس مقصد کے لیے علاقائی تعاون کو ناگزیر سمجھتا ہے۔
محمد صادق کے مطابق اجلاس میں شریک تمام ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کا مسلسل خطرہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C