ایران میں امریکی صحافی رضا ولی زادہ کو دس سال قید
👁️ 248 بار دیکھا گیا
ایران میں امریکی صحافی رضا ولی زادہ کو دس سال قید
تہران (ڈیلی اردو/اے پی) رضا ولی زادہ امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ کی فارسی سروس کے سابقہ صحافی ہیں اور وہ ریڈیو لبرٹی کے تحت چلنے والے ریڈیو فردا سے بھی وابستہ رہے ہیں۔
ولی زادہ کے وکیل محمد حسین آغاسی نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ تہران کی ایک عدالت نے ان کے موکل کے خلاف ”دشمن امریکی حکومت کے ساتھ تعاون ‘‘ کے الزام پر ابتدائی فیصلہ سنایا۔
آغاسی نے کہا کہ انہیں یہ فیصلہ ایک ہفتے پہلے موصول ہوا ہے اور اس پر 20 دنوں کے اندر اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں فیصلہ سنائے جانے کے بعد سے ولی زادہ سے ملاقات کا موقع نہیں ملا۔
رواں برس اگست میں، ولی زادہ نے سوشل میڈیا پر دو پیغامات پوسٹ کیے تھے جن میں ظاہر ہوتا تھا کہ وہ ایران واپس آ گئے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ وہ ریڈیو فردا سے وابستہ تھے اور ایرانی حکومت اس ریڈیو کو ایک دشمن ادارہ قرار دیتی ہے۔
ولی زادہ کی جانب سے ایک پیغام میں کہا گیا تھا: ”میں 6 مارچ 2024 کو تہران پہنچا۔ اس سے پہلے میرے انقلابی گارڈ کے انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ نامکمل مذاکرات چل رہے تھے۔ آخرکار میں 13 سال بعد اپنے ملک واپس آیا ہوں، بغیر کسی سکیورٹی گارنٹی کے، حتیٰ کہ زبانی بھی نہیں۔‘‘
آغاسی نے کہا کہ ولی زادہ اپنی ایران آمد کے پہلے چھ مہینوں کے دوران آزاد تھے، مگر پھر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ رواں برس نومبر کے آغاز میں وائس آف امریکہ کی فارسی سروس کے سابقہ صحافی کیانوش سنجاری نے تہران میں ایک عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی جان لے لی تھی۔ انہوں نے اس عمل کو ملک کے سپریم لیڈر اور ایران میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر پیش کیا تھا۔
ایرانی حکام کے مطابق 42 سالہ سنجاری نے ایران میں قید چار قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر انہیں رہا نہ کیا گیا تو وہ خودکشی کر لیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3171 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C