ایران میں بدامنی، عراق و ترکی سے کرد جنگجوؤں کی مبینہ ترسیل
👁️ 303 بار دیکھا گیا
ایران میں بدامنی، عراق و ترکی سے کرد جنگجوؤں کی مبینہ ترسیل
دمشق (ڈیلی اردو) تین مختلف ذرائع کے مطابق مسلح کرد علیحدگی پسند گروپوں نے حالیہ دنوں میں عراق کی جانب سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس کا مقصد ایران میں جاری بدامنی اور عوامی احتجاجی تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی صورتحال سے فائدہ اٹھانا تھا۔
ذرائع کے مطابق ترکی کی خفیہ ایجنسی نے ایران کے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کو کرد جنگجوؤں کی اس نقل و حرکت سے پیشگی آگاہ کیا، جس کے بعد ان گروپوں اور ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔
دریں اثنا ایک انسانی حقوق کے گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ایران میں احتجاجی مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 3000 تک افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ترکی کی خفیہ ایجنسی MIT نے اس معاملے پر کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا، جبکہ انقرہ میں صدارتی دفتر کی جانب سے بھی تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
ترکی، جو شمالی عراق میں سرگرم کرد جنگجوؤں کو دہشت گرد قرار دیتا ہے، نے حالیہ دنوں میں خبردار کیا تھا کہ ایران میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت خطے میں بحران کو مزید سنگین بنا دے گی۔
ایک ایرانی اہلکار نے بتایا کہ یہ کرد جنگجو عراق اور ترکی دونوں اطراف سے بھیجے گئے تھے۔ اہلکار کے مطابق تہران نے متعلقہ ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کی جانب جنگجوؤں یا ہتھیاروں کی کسی بھی ترسیل کو روکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5105 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C