ایران میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی
👁️ 179 بار دیکھا گیا
ایران میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی
تہران (ویب ڈیسک) ایران میں دو ہفتے قبل شروع ہونے والی تیز بارش کے نتیجے میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے۔
ایرانی لیگل میڈیسن آرگنائزیشن کے سربراہ احمد شجاعی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 روز کے دوران جاں بحق افراد کی تک 62 ہوگئی ہے جس میں زیادہ نقصان جنوبی صوبے فارس میں ہوا ہے جہاں 21 افراد جاں بحق ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ فارس کے علاوہ دیگر صوبوں میں بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں، 14 افراد مغربی لرستان اور 8 افراد شمالی صوبے گلستان جاں بحق ہوئے ہیں۔
احمد شجاعی کا کہنا تھا کہ ایران کے 31 صوبوں میں سے 11 میں سیلاب کے باعث جانی نقصان ہوا ہے۔
نیم سرکارخبرایجنسی کا کہنا تھا کہ یہ تعداد صرف ان ہلاکتوں کی ہے جن کی میتیں سرکاری طور پر منتقل کی گئی ہیں تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ ایران میں گزشتہ سے ہی بارش اور سیلابی صورت حال ہے جہاں شمال مشرقی علاقوں میں 19 مارچ کو بارش کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور 25 مارچ تک ملک بھر میں 45 افراد جاں بحق ہوچکے تھے۔
بعد ازاں یکم اپریل کو جنوب مغربی علاقوں میں بھی بارش سلسلہ دوبارہ شروع ہوا اور بڑا نقصان پہنچا۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ آرگنائزیشن کے ترجمان بہنام سعیدی کا کہنا تھا کہ ‘بارشوں کے باعث شہروں کو ملانے والی 78 سڑکیں، دور دراز علاقوں کی 2 ہزار 199 سڑکیں اور 84 پل سیلاب کا نشانہ بن گئے ہیں’۔
سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’15 صوبوں میں 141 دریاوں میں طغیانی آئی جس سے 400 مقامات پر لینڈ سلائیڈ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں’۔
ایرانی حکومت کے مطابق سیلاب سے 12 ہزار کلومیٹر سڑک یا ملک کے 36 فیصد رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔
قبل ازیں 27 مارچ کو ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کے 31 میں سے 25 صوبے سیلاب کا شکار ہیں، ایسا شاید پہلے کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے ایران کے شمالی مشرقی صوبے گلستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا۔
ایران کے جنوبی شہر شیراز میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا کیونکہ اس وقت وہاں سیلاب کے نتیجے میں ایک سو زائد افراد زخمی اور 19 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا تھا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ برس عائد اقتصادی پابندیوں کے باعث ملک میں تباہی پھیلانے والے سیلاب سے نمٹنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا تھا کہ ‘ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی امریکی پالیسی سے ایرانی ہلال احمر کو متاثرہ علاقوں اور خاندانوں کے لیے امداد فراہم کرنے میں شدید مشکلات ہیں‘۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’ان حالات میں ریلیف ہیلی کاپٹر سمیت تہران کو درکار انتہائی اہم سامان کی فراہمی روک دی گئی‘۔
ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ’یہ صرف اقتصادی جنگ نہیں بلکہ اقتصادی دہشت گردی ہے‘۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان میں سیلاب کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں ایران کے مغربی صوبے کرمان شاہ میں 6.4 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3171 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C