22/December/2025

ایران میں میزائل مشقیں، متضاد سرکاری بیانات

👁️ 221 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران میں میزائل مشقیں، متضاد سرکاری بیانات

ایران میں میزائل مشقیں، متضاد سرکاری بیانات

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے سرکاری میڈیا نے پیر کو اطلاع دی ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں میزائل مشقیں کی گئی ہیں، جو ایک ماہ کے دوران اس نوعیت کی دوسری مشق بتائی گئی۔ تاہم بعد میں سرکاری ذرائع نے کہا کہ میزائل تجربہ نہیں کیا گیا اور گردش کرنے والی تصاویر بلند پرواز طیاروں کی تھیں، جس سے متضاد رپورٹس سامنے آئیں۔

 

ایران کی سرکاری ٹیلیگرام چینل اور نیم سرکاری نورنیوز نے میزائل لانچ کی ویڈیوز شائع کیں، جن کے مطابق لانچز تہران، اصفہان اور مشہد سے کی گئی۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے ویڈیوز کی صداقت کی آزادانہ تصدیق نہیں کی۔

 

این بی سی نیوز کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں توسیع کے خدشات کے بارے میں بریف کرنے والے ہیں، جس کے پیشِ نظر ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کی تیاری کی جا رہی ہے۔ 

 

مغربی طاقتیں ایران کے میزائل ذخیرے کو مشرق وسطیٰ کے استحکام کے لیے خطرہ اور ممکنہ طور پر جوہری ہتھیاروں کی ترسیل کا ذریعہ قرار دیتی ہیں، جبکہ ایران جوہری بم بنانے کے کسی بھی ارادے کی تردید کرتا ہے۔

 

ایران کی ایلیٹ فورس پاسداران انقلاب کی بحریہ نے بھی رواں ماہ دو روزہ مشقیں کیں، جن میں خلیج میں فرضی اہداف پر بیلسٹک اور کروز میزائل داغے گئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C