ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج، فورسز کی فائرنگ سے 40 مظاہرین جاں بحق
👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج، فورسز کی فائرنگ سے 40 مظاہرین جاں بحق
تہران (ڈیلی اردو/ویب ڈیسک) ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ 2 روز کے احتجاج کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہوچکی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج میں شدت آتی جارہی ہے اور مظاہروں کا سلسلہ پورے ملک میں پھیل چکا ہے۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے متعدد پیٹرول پمپس، بینکوں اور دکانوں کو آگ لگادی، مختلف علاقوں میں ٹریفک کو بلاک کردیا گیا جب کہ کچھ نے ایندھن کے اسٹوریج ہاؤس پر بھی حملے کی کوشش کی۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے استعمال کے نتیجے میں 40 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اور ملک میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی معطل ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی حکومت کی جانب سے گذشتہ دنوں پیٹرول کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ کردیا گیا تھا جب کہ پیٹرول کی خریداری کے لیے کوٹے کا نفاذ بھی کیا گیا ہے۔
حکام نے پیٹرول کی قیمتوں میں دی جانے والی رعایت کو کم کیا ہے جس کا مقصد امریکا کی طرف سے لگائی گئی اقتصادی اور تجارتی پابندیوں کے اثرات کو کم کرنا ہے۔
پیٹرول کی قیمت 10 ہزار ریال فی لیٹر (47 روپے پاکستانی) سے بڑھا کر اب 15 ہزار ریال فی لیٹر (70 روپے پاکستانی روپے ) کر دی گئی ہے جب کہ 60 لیٹر سے زائد پیٹرول لینےوالے کو 30 ہزار ریال فی لیٹر (140 روپے پاکستانی) کی قیمت میں یہ خریدنا پڑے گا۔
حکام کے مطابق اضافی آمدنی سے ضرورت مند خاندانوں کی مدد کی جائے گی۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے ضرورت مند خاندانوں کی مالی امداد کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 50 فیصد اضافے کی حمایت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں مظاہروں کے حوالے سے آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران کے دشمن ہمیں تباہ کرنا چاہتے ہیں، جو لوگ احتجاج کے دوران ریاست اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں وہ دراصل ایران مخالف دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔
واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ پانچ روز سے جاری مہنگائی، بے روزگاری اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C