05/April/2026

ایران میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر اسرائیل کا حملہ، 5 افراد ہلاک، 170 زخمی

👁️ 187 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر اسرائیل کا حملہ، 5 افراد ہلاک، 170 زخمی

ایران میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر اسرائیل کا حملہ، 5 افراد ہلاک، 170 زخمی

تہران/تل ابیب (ڈیلی اردو) ایرانی سرکاری میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایک ایرانی پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کمپلیکس میں ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے لیے ’اہم جز‘ تیار کیے جاتے تھے۔

 

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ جنوب مغربی ایران کے شہر مشہر میں سنیچر کے روز کیا گیا تھا۔

ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ان دو مرکزی تنصیبات میں سے ایک ہے جو ایران میں دھماکا خیز مواد اور دیگر اسلحے کی تیاری کے لیے خام مال پیدا کرتی ہیں۔

 

پاسدارانِ انقلاب سے منسلک خبر رساں ایجنسی فارس نے ایک ایرانی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حملے میں پانچ افراد مارے گئے ہیں جبکہ مزید 170 افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 

مُلک کے اہم پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے: ایران

ایران کے جنوبی صوبے خوزستان کے گورنر کے نائب سکیورٹی انچارج نے کہا ہے کہ آج ماہشہر پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا۔

 

ولی‌اللہ حیاتى کا کہنا ہے کہ بندر امام پیٹروکیمیکل کمپنی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ انھوں نے دونوں مقامات پر حملوں کا الزام امریکہ اور اسرائیل پر عائد کیا ہے۔

 

ایرانی ذرائع نے حیاتى کے حوالے سے بتایا ہے کہ اب تک ان حملوں کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

یہ دونوں تنصیبات ایران کی پیٹروکیمیکل صنعت کا اہم حصہ ہیں، جہاں تیل اور گیس سے حاصل ہونے والی مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ ملک کے جنوب میں واقع یہ مراکز پیٹروکیمیکل پیداوار کے اہم مرکز ہیں اور خلیج فارس کے ذریعے برآمدات بھی کرتے ہیں۔

 

ایک بیان میں، پیٹروکیمیکل سپیشل اکنامک زون آرگنائزیشن نے کہا کہ صنعتی علاقے میں کام کرنے والے مزدوروں کو نکال لیا گیا ہے اور ممکنہ آلودہ مادے ’قریبی شہروں کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔‘

 

اسرائیلی دفاعی افواج نے بی بی سی کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ اس صورتحال پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔‘

 

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی دفاعی افواج کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ انھوں نے جمعے کو تہران میں ’دہشت گرد حکومت کے بنیادی ڈھانچے کے مقامات کے خلاف حملوں کی ایک لہر‘ مکمل کر لی ہے۔

 

فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’انھوں نے ایک فضائی دفاعی سائٹ کو نشانہ بنایا جہاں ’طیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے میزائلوں کو ذخیرہ کیا گیا تھا‘ اور ساتھ ہی ایک فوجی تنصیب کو بھی نشانہ بنایا گیا۔‘

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C