ایران نے اسرائیل کیلئے مبینہ جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دیدی
👁️ 291 بار دیکھا گیا
ایران نے اسرائیل کیلئے مبینہ جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دیدی
تہران (ڈیلی اردو) ایران میں جمعرات دو اپریل کے روز ایک ایسے شخص کو پھانسی دے دی گئی، جسے اس سال کے آغاز میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران اسرائیل اور امریکہ کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں باقاعدہ مجرم قرار دے دیا گیا تھا۔
ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن کے مطابق، ’’امیر حسین حاتمی، جو دشمن کے دہشت گرد عناصر میں سے ایک تھے اور جنوری کے احتجاج کے دوران بدامنی میں ملوث تھے، کو آج علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔‘‘
بیان کے مطابق حاتمی پر الزام تھا کہ انہوں نے ’’اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے خلاف کارروائیاں کیں۔‘‘ ان میں مظاہروں کے دوران ایک فوجی مرکز میں گھس کر اسے تباہ کرنا اور وہاں موجود ہتھیار قبضے میں لینے کی کوشش کرنا بھی شامل تھے۔
حاتمی کو جمعرات کو دی گئی پھانسی ان احتجاجی مظاہروں سے متعلق حالیہ سزاؤں میں سے ایک ہے، جو دسمبر کے آخر میں مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات زندگی کے خلاف شروع ہوئے تھے اور بعد میں پورے ملک میں حکومت مخالف مظاہروں میں تبدیل ہو گئے تھے۔ یہ مظاہرے 8 اور 9 جنوری کو اپنے عروج پر پہنچ گئے تھے۔
اس سے قبل 19 مارچ کو بھی ایران میں تین دیگر افراد کو بھی پھانسی دے دی گئی تھی، جنہیں احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے اور ’’امریکہ اور اسرائیل کے لیے کارروائیاں کرنے‘‘ کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C