ایران نے جنگی طیاروں کے زیر زمین اڈے کا افتتاح کردیا
👁️ 22 بار دیکھا گیا
ایران نے جنگی طیاروں کے زیر زمین اڈے کا افتتاح کردیا
تہران (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) ممکنہ بنکر توڑ حملے سے بچنے کے لیے یہ فضائی اڈہ زمین کی گہرائیوں میں بنایا گیا ہے اور اس پر کھڑے جنگی طیارے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائلوں سے لیس ہیں۔ اس فضائی اڈے کا نام ’عقاب44 ‘ رکھا گیا ہے۔
ایران نے منگل کے روز ایک زیر زمین فضائی اڈے کا افتتاح کر دیا ہے۔ نیوز ایجنسی ایرنا کے مطابق یہ فوج کے اہم ترین فضائی اڈوں میں سے ایک ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب حال ہی میں مبینہ طور پر اسرائیلی ڈرونز نے ایران کی اسلحہ ساز فیکڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران کی طرف سے اس بیس کی اندرونی تصاویر اور ویڈیوز بھی شائع کی گئی ہیں۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق،”اس بیس میں ڈرونز کے علاوہ تمام اقسام کے جنگی اور بمبار طیاروں کو رکھا جا سکتا ہے‘‘۔
یہ بیس کہاں واقع ہے، اس حوالے سے کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کی گئیں تاہم ایران کی سرکاری ٹیلی وژن پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”یہ بیس پہاڑوں کے نیچے سینکڑوں میٹر کی گہرائی میں ہے اور یہ اسٹریٹیجک امریکی جنگی بموں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘‘۔
گزشتہ سال مئی میں بھی ایران کی فوج نے ملک کے مغرب میں زاگرُس پہاڑی سلسلے کے نیچے ڈرونز کے لیے ایک فضائی اڈے کا انکشاف کیا تھا۔
اس فضائی اڈے کا افتتاح ایران میں یوم فضائیہ سے ایک دن قبل کیا گیا ہے۔ ایران میں یوم فضائیہ کی تقریب آئندہ ہفتے کو 1979ء کے اسلامی انقلاب کی 44ویں سالگرہ منانے کا حصہ ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے منگل کو ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری اور فوج کے کمانڈر اِن چیف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کو نئے خفیہ اڈے پر موجود دکھایا ہے۔
ایرنا نیوز ایجنسی کے مطابق، ” عقاب 44 حالیہ برسوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں فضائیہ کے لیے بنائے گئے متعدد اسٹریٹیجک اور زیر زمین فضائی اڈوں میں سے ایک ہے‘‘۔
سرکاری میڈیا کے مطابق ایسے خفیہ اڈوں کے ذریعے ایران اپنے لڑاکا طیاروں کو ”ممکنہ حملوں کا مقابلہ‘‘ کرنے کے لیے تیار کر سکتا ہے، جیسا کہ امریکہ اور اسرائیل نے اپنی حالیہ فوجی مشقوں کے دوران کیا تھا۔
ایران کے پاس زیادہ تر روسی مگ اور سخوئی لڑاکا طیارے ہیں، جو سوویت دور کے ہیں۔ نیز ایران کے پاس کچھ چینی طیارے بھی ہیں، جن میں F-7 بھی شامل ہیں۔ فضائیہ کے پاس انقلاب ایران سے پہلے کے کچھ امریکی F-4 اور F-5 لڑاکا طیارے بھی ہیں، جو اس کے بیڑے کا حصہ ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2122 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C