ایران نےنئے سینٹری فیوجز نصب کر دیے، اقوام متحدہ کا جوہری نگران ادارہ
👁️ 22 بار دیکھا گیا
ایران نےنئے سینٹری فیوجز نصب کر دیے، اقوام متحدہ کا جوہری نگران ادارہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) ایران نے یورینیم افزودگی کے لیے ایسے نصف جدید سینٹری فیوجز نصب کر دئیے ہیں جن کے بارے میں تہران نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ وہ انہیں ایک پہاڑ کے اندر واقع اپنی فردو کی تنصیب میں تیزی سے شامل کر دے گا۔ لیکن ابھی تک انہیں آن لائن نہیں لایا گیا ہے۔
یہ بات اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے ایک رپورٹ میں کہی ہے، جسے رائٹرز نے دیکھا ہے۔
ایران نے دو ہفتے قبل جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کو مطلع کیا تھا کہ وہ تین سے چار ہفتوں کے اندر فوردو پلانٹ میں IR-6 سینٹری فیوجز کے آٹھ کیسکیڈز، یا کلسٹرز کو شامل کرکے فردو میں یورینیم افزودگی کی اپنی صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کر دے گا۔۔
کیسکیڈز، سنٹری فیوجز کا ایک گروپ ہےجو یورینیم کو مزید تیزی سے افزودہ کرتا ہے۔
دو روز کے اندر آئی اے ای اےنے تصدیق کرلی تھی کہ سینٹری فیوجز کے دو کیسکیڈز کو نصب کر دیا گیا تھا۔ جمعے کو رکن ممالک کو دی گئی ایک خفیہ رپورٹ میں ادارےنے کہا کہ یہ تعداد اب دگنی ہو گئی ہے
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ “ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے FFEP (فورڈو فیول اینرچمنٹ پلانٹ) کےیونٹ ایک میں مجوزہ آٹھ IR-6 کیسکیڈز میں سے چار نصب کر دیے ہیں۔” اس نے کہا کہ یہ تصدیق اتوار کو ہوئی ہے۔
ایران نے ایجنسی کو یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ کیسکیڈز کب کام شروع کریں گے۔
سفارت کار کہتے ہیں کہ IR-6 سینٹری فیوجز کا اضافہ آئی اے ای اے کے 35 ملکوں کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے 5 جون کو ایران کے خلاف ایک مذمتی قرارداد کا ردعمل تھا جس میں تہران سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ جوہری نگران ادارے کے ساتھ تعاون بڑھائے اور انسپکٹرز پر عائد کی گئی حالیہ پابندی کو واپس لے۔
ایران کا یہ طرز عمل ہے کہ وہ اس طرح کی قراردادوں پر برہم ہو جاتا ہے۔
امریکہ نے جمعرات کو ایران کی تیل کی تجارت کو ہدف بنانے والی نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ “(ایران کی طرف سے) اپنے جوہری پروگرام کو، ایسے طریقوں سے مزید بڑھانے کے ان اقدامات کے جواب میں یہ کارروائی کر رہا ہے جن کا کوئی قابل اعتبار پرامن مقصد نہیں ہے ۔”
ایران دو مقامات پر، فردو،اور نتنز میں زمین کے اوپر واقع ایک پائلٹ پلانٹ میں یورینیم کو 60 فیصد تک افزودہ کر رہا ہے،جو کہ جوہری بم بنانے کی لگ بھگ 90 فیصد حد کے قریب ہے۔
IAEA کے ایک اندازےکے مطابق، وہاں یورینیم کا ساٹھ فیصد تک افزودہ مواد موجود ہے، جو اگر مزید افزودہ کیا جائے تو تین جوہری بم بنانے کے لیے کافی ہے۔
فردو میں ایران فی الحال IR-6 سینٹری فیوجز کے صرف دو فعال کیسکیڈز کو 20 فیصد سے60 فیصد تک افزودگی کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
ایران نے اس ماہ آئی اے ای اے کو اس بارے میں بھی مطلع کیا تھا کہ وہ افزودگی کی سب سے بڑی سائٹ، نتنز میں زیر زمین ایندھن کی افزودگی پلانٹ (FEP) پر نصب کیے گئے درجنوں جدید سینٹری فیوجز میں سے مزید کو آن لائن لائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8854 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4621 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3306 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2476 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2130 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1921 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C