28/March/2026

ایران: پاسدارانِ انقلاب نے عوام کو امریکی فوجی تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت کردی

👁️ 151 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران: پاسدارانِ انقلاب نے عوام کو امریکی فوجی تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت کردی

ایران: پاسدارانِ انقلاب نے عوام کو امریکی فوجی تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت کردی

تہران (ڈیلی اردو) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آج بروز جمعہ خطے بھر کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی افواج تنصیبات کے قریب موجود علاقوں سے دور رہیں، یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ایران کی جنگ کو تقریباً ایک ماہ مکمل ہونے والا ہے۔

 

پاسدارانِ انقلاب نے اپنی ویب سائٹ ’’سپاہ نیوز‘‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ،’’بزدل امریکی و صہیونی افواج شہری علاقوں اور بے گناہ افراد کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔‘‘

 

بیان میں مزید کہا گیا، ’’ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ فوری طور پر ان مقامات کو چھوڑ دیں جہاں امریکی افواج تعینات ہیں تاکہ آپ کسی نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔‘‘

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C