16/March/2026

ایران پر وسیع پیمانے پر فضائی حملوں کی نئی لہر شروع، اسرائیلی فوج

👁️ 134 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران پر وسیع پیمانے پر فضائی حملوں کی نئی لہر شروع، اسرائیلی فوج

ایران پر وسیع پیمانے پر فضائی حملوں کی نئی لہر شروع، اسرائیلی فوج

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے اتوار 15 مارچ کے روز کہا کہ اس نے مغربی ایران پر ’وسیع پیمانے پر فضائی حملوں کی نئی لہر‘ شروع کر دی ہے۔ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی موجودہ جنگ کل ہفتے کے دن اپنے تیسرے ہفتے میں داخل ہو گئی تھی۔

 

اسرائیل میں یروشلم سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ملکی فوج نے بتایا کہ ایران پر 28 فروری کے امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے ساتھ شروع ہونے والی مشرق وسطیٰ کی موجودہ جنگ میں اسرائیل نے اب مغربی ایران پر ’وسیع پیمانے پر فضائی حملوں کی ایک نئی لہر‘ کا آغاز کر دیا ہے۔

 

اسرائیلی فوج کی طرف سے اتوار کی صبح جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا، ’’اب سے کچھ ہی دیر قبل اسرائیل کی دفاعی افواج نے ایران کے مغرب میں تہران میں دہشت گرد حکومت کے بنیادی ڈھانچوں کو ہدف بنانے کے لیے وسیع تر فضائی حملے شروع کر دیے۔‘‘

 

متحدہ عرب امارات پر نیا ایرانی میزائل حملہ

 

خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ابوظہبی سے اتوار ہی کے روز ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ایران کی طرف سے اس دھمکی کے بعد کہ یو اے ای میں عام لوگوں کو تین بڑی بندرگاہوں والے علاقے خالی کر دینا چاہییں، آج اتوار کو ایران کی طرف سے ایک نیا میزائل حملہ کیا گیا۔

 

امارات سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ نیا ایرانی میزائل حملہ اتوار کو صبح سویرے کیا گیا۔ 

 

اس سے قبل تہران نے ابوظہبی کو تنبیہ کرتے ہوئے پہلی بار دھمکی دی تھی کہ اس ہمسایہ خلیجی عرب ریاست میں ان اہداف کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جن کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں۔

 

اس سے پہلے امریکہ نے کل ہفتے کو ایرانی جزیرے خارگ پر بھی فضائی حملے کیے تھے، جو ایرانی خام تیل کی برآمد میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

 

ان حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ خارگ کے جزیرے پر ایرانی عسکری اور تیل کی تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں۔ تاہم اس دعوے کے حق میں امریکہ نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے تھے، جبکہ ایران نے بعد ازاں دعویٰ کیا تھا کہ خارگ میں اس کی تیل کی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ ابھی تک فعال ہیں۔

 

خارگ پر حملوں سے متعلق ایرانی دعویٰ

ایران نے اپنے خلیجی جزیرے خارگ پر کل ہفتے کی صبح کیے گئے امریکی حملوں کے بعد کہا تھا کہ امریکہ نے متحدہ عرب امارات میں ’بندرگاہوں، گودیوں اور دیگر مقامات‘ کو اس ایرانی جزیرے پر حملوں کے لیے استعمال کیا، اور اسی لیے اب ایران نے امارات میں متعدد اہم بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

انہی حقائق کے پیش نظر اب اپنے تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ایران جنگ فوری طور پر ختم ہوتی نظر نہیں آتی۔

 

جہاں تک ایران پر اب تک کیے گئے امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کا تعلق ہے تو ان کی وجہ سے تاحال 1200 سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

 

دوسری طرف اس جنگ میں لبنان میں ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے بھی اسرائیل پر حملوں میں شامل ہو جانے کے بعد سے اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت سمیت ملک بھر اب تک بار بار جو شدید فضائی حملے کیے ہیں، ان میں بھی بیروت میں وزارت صحت کے مطابق 800 سے زائد افراد ہلاک اور ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C